ہند۔ چین کے مابین تناؤ برقرار: راج ناتھ سنگھ

تازہ خبر قومی

نئی دہلی۔30؍ ڈسمبر

زین نیوز

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے خیال ظاہر کیاکہ ہند۔ چین‘ فوجی اور سفارتی مذاکرات کے باوجود لائن آف کنٹرول پر دونوں ممالک کے مابین تناؤ میں کمی کیلئے کوئی معنی خیز حل فراہم نہیں کرسکا جس کا مشرقی لداخ کے موجودہ حالات پتہ چل رہاہے۔راج ناتھ سنگھ نے یہ بھی واضح کیا کہ کشیدگی کی برقراری کے اس تناظر میں سرحد پر افواج کے انخلا کا کوئی امکان نہیں ہے۔ وہ ہند۔چین سرحدی امور کے بارے میں مشاورت اور رابطہ کاری کے لئے ورکنگ میکانزم (ڈبلیو ایم سی سی) کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر دفاع نے بتایا کہ اس ماہ کے شروع میں دونوں ممالک کے درمیان ایک متوازی میٹنگ بھی ہوئی تھی۔ انہوں نے یہ انکشاف کیا کہ بہت جلد دونوں ممالک کے درمیان فوجی مذاکرات کا ایک اور دور شروع ہوگا۔ یہ سچ ہے کہ ہند۔ چین کے مابین تناؤ کو کم کرنے کیلئے فوجی اور سفارتی سطح پر بات چیت ہورہی ہے۔ انہوں نے یہ احساس ظاہر کیا کہ اگر موجودہ صورتحال یو ں ہی برقرار رہتی تو فورسز کو کم کرنے کا کوئی فائدہ بھی تو نہیں ہوگا۔ ان کی دانست میں ایسا کوئی امکا ن نہیں کہ چین اپنے فوجیوں کی تعداد کوگھٹائے گا۔ طرف سے فوجوں میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ تاہم راج ناتھ سنگھ نے یہ امید ظاہر کی کہ مجوزہ مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ دونوں ممالک کے مابین ہاٹ لائن پیغامات کا سلسلہ جاری ہے کہ بات چیت میں کیا تبادلہ خیال کیا جائے اس پر ملک کے مفادات کو ملحوظ رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا۔