جگتیال:27؍مئی
(زین نیوز)
مسز سندھو شرما ضلع ایس پی جگتیال نے آج نیو بس اسٹانڈ چوراستہ ‘ ٹاور سرکل‘ کے علاوہ شہر جگتیال مختلف چوراہوں پر پہنچ کر لاک ڈاون پر عمل آوری کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اس موقع انھوں پر پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی کہ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل آوری کو یقینی بنایں بلاضرورت ‘ گھروں سے باہر نکلنے والوں کے خلاف کارروائی انجام دیتے ہوئے گاڑیاں ضبط کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کردیں۔ ایمرجنسی اور ‘طبی ضروریات کے لئے آنے والی گاڑیوں کوہی چھوٹ دی جائے ۔ بقایا گاڑیاں ضبط کرلی جائیں۔

اس موقع پر ضلع ایس پی نے میڈیا کے نمائندوں کومخاطب کرتے ہوئےعوام پر زور دیا کہ وہ صبح 6؍بجے تا10؍بجے لاک ڈاؤن کی نرمی سے استفاد کریں اور اسی اوقات کارمیں اشیائے ضروریہ کو خرید کر بازاروں سے واپس ہوجائیں۔تاہم لاک ڈاؤ ن میں نرمی کے دوران انسانی فاصلہ کو بنائے رکھنے پر زو ر دیا تاکہ کورونا وائرس جیسی عالمی وباء سے خود کو اور دوسروں کو بچایا جا سکے۔
انھوں نےعوا م سے خواہش کی ہے کہ کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لئےحکومت کی جانب سے جاری کردہ کوویڈ گائیڈ لائن کی پابندی کریں۔ دیگر صورت لاک ڈاؤن قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائیگی ۔
ضلع ایس پی جگتیال مسز سندھو شرما‘ ڈی ایس پی وینکٹ رمنا‘ آے آ ر ڈی ایس پی پرتاپ‘ انسپکٹر پولیس اسپیل برانچ سرنیواس‘ سرکل انسپکٹر پولیس ٹاون جیش ریڈی ‘ کے علاوہ کئی سب انسپکٹران پولیس او ردیگر موجودتھے
