قاضی شہر کورٹلہ قاضی محمد صلاح الدین قاسمی کا انتقال

بین الریاستی تازہ خبر

رکن اسمبلی کورٹلہ ودیاساگرراؤ اور دیگر قائدین کی جانب سے اظہار تعزیت
کورٹلہ6؍جون
(زین نیوز)
یہ اطلاع نہایت ہی افسوس کیساتھ دی جاتی ہیکہ شہر کورٹلہ کی مشہور ومعروف شخصیت بانی دارالعلوم کورٹلہ و قاضی شہر جناب قاضی محمد صلاح الدین قاسمی (62سالہ) کا بوجہ کچھ عرصہ کی علالت کے بعد آج گاندھی ہاسپٹل حیدرآباد میں انتقال ہوگیا۔مرحوم اور انکی اہلیہ کچھ عرصہ سے کافی علیل تھے اور زیر علاج تھے کہ گذشتہ 15روز قبل انکی اہلیہ محترمہ عالمہ صبیحہ سلطانہ صاحبہ کا انتقال ہوگیا تھا۔

افراد خاندان اس صدمہ سے باہر بھی نہ آئے تھے کہ آج قاضی صاحب کا انتقال ہوگیا جس سے افراد خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔اطلاع ملتے ہی شہریان کورٹلہ میں غم کی لہر دوڑ گئی

رکن اسمبلی کورٹلہ جناب کلواکنٹلہ ودیاساگرراؤ،جواڑی نرسنگ راؤ سینئر قائد تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی،صدرنشین بلدیہ کورٹلہ محترمہ انم لاؤنیا انیل،انم۔انیل صدر ٹاؤن ٹی۔آر۔یس کورٹلہ،محمد چاند پاشاہ سینئر جرنلسٹ و صدرنشین اسکول مینجمنٹ کمیٹی، اراکین بلدیہ مظفر احمد سجو،محمد انور،نمائندہ اراکین بلدیہ عبدالحفیظ بابا بھائی،عبدالرحیم،محمد نعیم،محمد رفیع کے علاوہ ایڈوکیٹ محمد مبین پاشاہ،محمد نجیب الدین،نے اپنی جانب سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ قاضی صاحب کی موت قوم وملت کا عظیم نقصان ہے۔

مرحوم قوم و ملت کیلئے ہمیشہ فکر مند رہتے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد قباء میں ادا کی گئی۔اور تدفین قاضی پورہ(عرفات پورہ) میں واقع قبرستان میں عمل میں لائی گئی۔پسماندگان میں تین لڑکے اور دو دختران شامل ہیں۔ مرحوم قاضی صاحب مولانا بلیغ اشاعتی کے والد محترم ہیں۔