سوشیل میڈیا میں ویڈیو وائرل ۔علاقائی چیانل میں خبر نشر
حیدرآباد:7؍جون
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست کے سابق متحدہ ضلع کریم نگر میں رونے والا عجیب وغریب سانپ کا ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہاہے ‘ اس ویڈیومیں یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سانپ اپنا منہ کھولےعجیب و غریب رونے کی آوازیں نکالتاہے۔جو کریم نگرکے ویلی چالہ موضع کا بتایا جارہا ہے
تفصیلا ت کے مطابق رام گنڈم منڈل کے ویلی چالہ موضع کے اندرا اماں کالونی میں کے درختوں میں گھومنے کی فرضی اور جھوٹی خبر ویڈیو کے ساتھ وائرل ہورہی ہے

او راس ویڈیو کواتوار کے روز موضع سے تعلق رکھنے والے سرنیواس نامی نوجوان نے خود کے ریکارڈ کردہ بتاتے ہوئے سوشیل میڈیا میں وائرل کردیا جس کے بعد سے یہ رونے والے عجیب و غریب سانپ کا ویڈیو عوام میں موضوع بحث بنا ہوا ہے اور ایک علاقائی چیانل نے بغیر کسی تحقیق کے رونے والا سانپ کی خبر اپنے چیانل پر نشر کردی جس کے بعد خبر بھی تیزی سے سوشیل میڈیا میں وائرل ہورہی ہے
درحقیقت یہ اسطرح کے سانپ ہندوستان میں نہیں پائے جاتے ‘ اس طرح کے سانپ جوEastern Hognose Snake‘ ایسٹرن ہگنوس اسنیک کے نام سے جاننے جاتے ہیں جو شمالی امریکہ کے کچھ علاقوں میں پائے جاتے ہیں اور ماہرین کے مطابق اس طرح کے سانپ ہندوستان میں نظر نہیں آتے۔
یہ بھی پڑھیں : آموں کی ملکہ’’ نـــــورجہاں‘‘ ہزار روپئے میں فروخت
تاہم ضلع کریم نگر سے تعلق رکھنے والے جس نوجوان یہ جو سانپ کا وڈیڈیو وائرل کیا ہے وہ اصل میں 5؍مئی 2021 کو ایک ما ہ قبل میک مارٹن Mike martin نامی شخص نے Hognose hits the high notes کے نام سے یوٹیوب میں پوسٹ کیا تھا اسی ویڈیو کو سرنیواس نامی نوجونوان خود کا ریکارڈ کردہ ویڈیو بتاتے ہوئے ضلع کریم نگر کے موضع سے جوڑ کر سوشیل میڈیا میں وائرل کردیا جو فرضی اور جھوٹ پر مبنی ہے