جمعیۃ علماء نظام آباد کے زیر انتظام پرائیوٹ اسکول کے ٹیچرس کوایک ماہ راشن کی فراہمی

بین الریاستی تازہ خبر

نظام آباد:7؍مئی
(زین نیوز)
ملک وملت کی مختلف اعتبار سے ہرموڑ پر راہبری کرنے والی عظیم جماعت جمعیۃ علماء ہند ہے جو آفات سماوی عارضی اور سیلاب و دیگرمصائب کے موقع پر سب سے پہلے مسلمانوں سے باضابطہ اپیل کرکے مالی واشیای امداد جمع کرتی اور ضرورت مندوں میں تقسیم کرتی ہے

الحمدللہ گذشتہ کئ برسوں سے جمعیۃ علماء نظام آباداپنے منظم اور تحقیق شدہ رفاہی وفلاحی کاموں کی وجہ عوام وخواص کا اعتماد حاصل کرتے ہوے شہر واطراف کے مجبور وضرورت مند افراد اور خاندانوں کی مالی و معاشی امداد بیڑا اٹھای ہوئی ہے

اب موجودہ حالات میں کوروناوائریس کی روک تھام کے لۓ حکومت کی جانب سے نافذکردہ لاک ڈاون کے پیش نظر سماج کا جہاں ہر طبقہ معاشی اعتبار سے پریشان اور مالی بحران کا شکار ہے وہیں پرائیوٹ اسکول انتظامیہ بھی اپنے اساتذہ کو ماہانہ مشاہرہ اور تنخواہوں کی ادائیگی کے سلسلہ میں فکرمند ہورہا ہے اساتذہ جو کسی بھی ادارہ کے لۓ کلیدی حیثیت رکھتے ہیں

جن کی ہر اعتبار سے عزت وعظمت کو پیش نظر رکھتے ملت اسلامیہ کے ہر فرد کی یہ ذمہ داری بنتی ہیکہ ان کا خیال کیا جاے ان کو معاشی اعتبار سے مستحکم کیاجاےچنانچہ جمعیۃ علماء پر اعتماد کرتے ہوے ایک صاحب خیر نے خطیر رقم جمعیۃ علماء کو حوالہ کرتے ہوے پرائیوٹ اسکول کے اساتذہ تک ماہانہ راشن پہونچانے کی ذمہ داری دی ہم نے اپنے اعتبار سے پوری پوری کوشش کی کہ ہر ایک تک یہ سامان پوری ذمہ داری اور اخلاص کے ساتھ پہونچے اور ہم ان کی دعاؤں کاحصہ بن سکیں لہذا گذشتہ ایک ہفتہ کی محنت ومشقت اور تحقییق وتفتیش کے بعد آج یہ سامان قوم کے معزز طبقہ تک پہونچایا جارہا ہے

اس موقع پر ہم اپنے تمام ہی معاونین بطور خاص اسکول والوں کی فکر کرنے والے معاون صاحب خیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں اسی طرح اس کام میں جن جن لوگوں نے جس جس اعتبار سے ہمارا ساتھ دیا ہے ان تمام کے بھی ہم ممنون ومشکور ہیں اللہ پاک ہم سب کی خدمات کو قبول کرکے ایک دوسرے کی ضروریات کا خیال کرتے ہوے معاون بننے کی توفیق عطاء فرمائے

 

یہ بھی پڑھیں :  تلنگانہ میں چندربابو نائیڈوکو ایک بہت بڑاامکانی جھٹکہ

 

اس موقع پر مولنا سید سمیع اللہ مولانااسماعیل عارفی محمد نصیر الدین محمد افضل الدین عنایت علی افروز وسیم احمد خان مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی حافظ عبدالمعز مفتی عبدالمبین قاسمی مولانا ابرار قاسمی مولانا ارشد علی قاسمی حافظ محسن مولانا ابراہیم ندوی کے علاوہ دیگر اراکین نے شرکت کی