وزیر اعلیٰ کے سی آر کا دورہ ضلع جگتیال۔۔ گورنمنٹ وہپ کے ارکان خاندان کو پرسہ

بین الریاستی تازہ خبر

جگتیال:9؍جون
(زین نیوز)
وزیر اعلیٰ تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ آج سہ پہر بذریعہ سڑک جگتیال ضلع کے مٹ پلی منڈل کے ریگنٹہ موضع میں رکن اسمبلی چنور و گورنمنٹ وہپ مسٹر بالکا سمن کی رہائش گاہ پہنچ کران کے والد انجہانی بالکا سریش کی تصویر پر پھول چڑھاکر خراج عقیدت ادا کیا اور افراد خاندان کو پرسہ دیا۔

بعدازاں جگتیال ضلع کلکٹر جی روی سے کورونا کی صورتحال اورلاک ڈاون کے تعلق سے معلومات حاصل کیں جس پر ضلع کلکٹرنے کے سی آر کو بتایا کہ لاک ڈوان پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے جس کے نتیجہ میں کورونا کے مثبت معاملات میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔

وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کے دورہ کے پیش نظر کمشنر پولیس کریم نگر کملاہسن ریڈی ‘ آئی جی وائی ناگی ریڈی‘کلکٹر ضلع جگتیال جی روی‘ ضلع ایس پی مسز سندھو شرما ‘ انٹلیجنس ایس پی راج مہندرا نائیک کی نگرانی میں سیکوریٹی کے وسیع تر انتظامات کۓ گۓ تھے۔

 

یہ بھی پڑھیں :  کیا یہی اقلیت دوستی ہے

 

اس موقع پر ریاستی وزیردرج فہرست طبقات کپولہ ایشور‘ رکن پارلیمنٹ پدا پلی وینکٹیش نیتا‘ رکن اسمبلی جگتیال ڈاکٹر سنجے کمار‘ رکن اسمبلی کورٹلہ کے ودیاساگر راؤ‘ رکن اسمبلی چپہ دنڈی سنکے روی شنکر‘ رکن اسمبلی راما گنڈم کورگنٹی چندرا شیکھر‘ رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی‘ رکن اسمبلی پداپلی داسری موہن اور دیگر موجودتھے