حیدرآباد 30؍ڈسمبر
حافظ مولوی محمد ادریس مصباحی
جنرل سکریٹری جمعیت الحفاظ فاونڈیشن حیدرآباد نے سال نو کی آمد کے موقع پر ایک خطاب میں فرمایا کہ سال 2020 جو تاریخ میں ایک عظیم کرب و پریشانیوں کاسال دیکھا گیا کرونا وائرس کی وبا سے ساری دنیا مفلوج ہوکر رہ گئی لاکھوں اموات ہوئیں کئی مشکلات پیش آئے اب اللہ تعالی کے فضل و کرم سے یہ سال ہم سے رخصت ہورہا ہے لہذا عامتہ المسلمین سے التماس ہے کہ وہ غیر اسلامی کاموں جیسے ناچ گانا آتش بازی لہو و لعب سے اجتناب کریں اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کریں کہ آنے والا سال تمام انسانیت کیلئے بالخصوص عالم اسلام کیلئے امن و خیرو برکت والا بنادے
