جگتیال :17؍جون
(زین نیوز)
انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نےتلنگانہ ریاست کے ضلع جگتیال ٹاون پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر پولیس شیوا کرشنا کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔بتایا جاتا ہے کہ سب انسپکٹر شیوا کرشنا نے جگتیال پولیس اسٹیشن میں گذشتہ ماہ درج کیے گئے ایک مقدمہ میں ضمانت کیلئے سہولت فراہم کرنے کیلئے مبینہ طور ملزمین سے 50؍ہزار روپئے رشوت طلب کی تھی

جس کے بعد ملزمین نے اے سی بی عہدیداروں سے شکایت درج کروائی تھی جس کے اے سی بی عہدیداروں نے جال بچھا کر ‘ سب انسپکٹر کے ‘ ڈرائیورروی اور سب انسپکٹر کو 30؍ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع جگتیال مستقر ٹاون پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر شیو اکرشنا نے گذشتہ ماہ درج 498 مقدمہ میں اس وقت کے سب انسپکٹر شنکر نائیک نے ملزمین کو اسٹیشن ضمانت دی تھی تاہم اسی مقدمہ کے معاملہ میں موجود سب انسپکٹر شیوا کرشنا نے ملزمین راجیش کو دوبارہ پولیس اسٹیشن طلب کرتے ہوئے گرفتار کرنے کی دھمکی دی اور اسٹیشن بیل ( ضمانت کی سہولت ) کے لئے ملزمین سے 50؍ہزار روپئے رشوت کا مطالبہ کیا
جس پر متعلقہ ملزمین نے انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں سے شکایت درج کروائی۔ اور آج جب رشوت کی رقم دینے کے لئے ایس آئی سے بات کی جس پر ایس ائی نے 30؍ہزار روپئے ڈرائیور روی کو دینے کی ہدایت دی ۔ ڈرائیور روی کو رقم دینے کے بعد اے سی بی کی ایک ٹیم نےآج جال بیچھاکرسب انسپکٹر جگتیال شیوا کرشنا کوجگتیال پولیس اسٹییشن میں رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔اے سی بی عہدیداروں نے ملزم شیوا کرشنا پر ایک مقدمہ درج رجسٹرر کرلیا اور کل انہیں انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔اس کارروائی میں اے سی بی ڈی ایس پی بھدریا او رعملہ نے حصہ لیا