حیدرآباد:18؍جون
(زین نیوز)
وزیر اعلیٰ تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ رواں ماہ کی22؍کو یادادری بھونگری ضلع کا دورہ کریں گے اس ضمن میں انھوں نے راست یادادری بھونگری ضلع کے وسالامری موضع کے سرپنچ انجیا سے فون پر بات کرتے ہوئے اطلاع دی کہ وہ موضع کا دورہ کریں گےوہ صبح 11سے 12؍بجے کے درمیان وسالامریبذریعہ سڑک پہنچیں گے۔
انھوں نے فون پر سرپنچ سے موضع کی جملہ آبادی دریافت کی او ر دورہ کے موقع پر دوپہر کے کھانے کے انتظامات خود کروانے کا تیقن دیا۔سرپنچ کو دو جگہوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی جہاں موضع کی عوام بلا تفرق ذات پات اجتماعی طور پرمل کر دوپہر کا کھانا کھائیں گے۔ اسکے بعد ایک جلسہ عام میں شرکت کریںگے۔
کے سی آر نے کھلے میدان میں جلسہ گاہ اور طعام گاہ میں واٹر پروف شامیانے نصب کروانے کی سرپنچ کو اس حد تک انتظامات کرنے کا ہدایت دی۔اور کہاکہ موضع کی ترقی کے لئے تمام پارٹیوں کے قائدین کے ساتھ بغیر کسی گرو پ بندی کے سب کو ساتھ لیکر کام کریں اس موقع پر انھوں نےکو موضع کی ترقی کے لئے رقم مختص کرنے اور پراجکٹ کے کام کی ذمہ داری سونپنے کا بھی تیقن دیا۔
سرپنچ انجیا نے وزیر اعلیٰ سے انکے مکان تشریف لاکر افراد خاندان کو آشرواد دینے کی خواہش کی جس پر کے سی آرنے رضا مندی کا اظہارکیا
وزیر اعلیٰ کے سی آر کے سرپنچ کو فون کے بعد آلیر رکن اسمبلی سنیتا‘ اور ضلع کلکٹر پامیلا ستپی نے وسالا مری کا دور ہ کرتے ہوئے سی ایم کے دورہ کے پیش نظر جلسہ گاہ اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔