چیف منسٹر کے قدم بوسی کے ذریعہ کلکٹر کے عہدہ کی توہین
وینکٹ رام ریڈی کلکٹر ضلع سدی پیٹ کی حرکت پر مختلف سمتوں سے اظہار ندامت
حیدرآباد:20؍جون
(زین نیوز)
آئی ا ے ایس کے باوقار عہدہ پر فائزہوتےہوئے وزیر اعلیٰ کی قدم بوسی پر بڑے پیمانے پر ضلع کلکٹرسدی پیٹ کو شدیدتنقید وں کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔وزیر اعلیٰ تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے دورہ سدی پیٹ کے موقع پر ایم ایل اے کیمپ آفس‘ پولیس کمشنریٹ عمارت کے افتتا ح کے بعد عمارت براے مربوط ضلعی دفاتر کا وزیر اعلیٰ نے افتتاح انجام دینے کے بعد کلکٹر چمبر میں داخل ہوئے جس کے بعد کلکٹر کی کرسی پر ضلع کلکٹر وینکٹ رام ریڈی کو بیٹھایا گیا
۔کرسی پر بیٹھے کلکٹر نے اچانک سےسی ایم کی قدم بوسی کرتے ہوئے آشروادحاصل کیا اور اپنے افراد خاندان کا سی ایم سے تعارف کروایا۔

کلکٹر کے باوقار عہدہ پر فائزہوکر سی ایم کی قدم بوسی کرنےپر مختلف آئی اے ایس عہدیداروں اور حزب اختلاف کے رہنماوں کی جانب سے کلکٹر سدی پیٹ کلکٹر پر شدید تنقیدیں اورمختلف سمتوں سے اظہار ندامت کیا جارہا ہے
قابل ذکر بات یہ ہے کہ سابق میں بھی نئے ضلع کی تشکیل کے وقت سی ایم قدم بوسی کرکے تنقید وں کا نشانہ بنے والے کلکٹر دوبارہ سی ایم کی قدم بوسی کےبعد پھر ایک بار سرخیوں میں ہیں
کلکٹر کے اس طرز عمل پر مختلف سوالیہ نشان اٹھائے جارہے ہیں آیا وہ کلکٹر ہیں یا پھر سیاسی قائد۔یا ایک عہدیدار؟
اسی کلکٹر کو سابق میں سی ایم نے گجویل رکن اسمبلی کہتے ہوئے مخاطب کیا تھا۔دباک کے ضمنی انتخابات میں دباک سے کلکٹر کو ٹکٹ دینے کی خبریں گشت کی تھیں
