کے سی آر کو بی جے پی رکن اسمبلی رگھونندن راؤ کا انتباہ

بین الریاستی تازہ خبر

ایکشن پر ری ایکشن کےلئے تیار رہیں
حیدرآباد۔22جون
(زین نیوز)
بی جے پی کے رکن اسمبلی حلقہ دوباک مسٹر رگھونندن راؤ نے کے سی آر کو وارننگ دی کہ ایکشن کا ری ایکشن بھی رہے گاجس کو چیف منسٹر کو سمجھ لینا چاہئے۔ یہاں آج میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر رگھونندن راؤ نے کہا کہ ایک ایسے شخص کو جو دستوری عہدہ پر فائز غیر مہذب انداز میں بات چیت کرنا سماج کے لئے باعث شرم ہے۔

انھوں نے کہا کہ گجویل کے رکن اسمبلی کو دوباک کا رکن اسمبلی بھی گالی گلوج کرسکتا ہے جسے کے سی آر کوسمجھنا چاہئے۔ دوباک کے خوف سے کے سی آر اضلاع کے دورہ کررہے ہےں جس کا رگھونندن راؤ نے دعویٰ کیا اورکہاکہ کے سی آر کو یہ خوف ستانے لگا ہے کہ ان کے اقتدار کی دیواریں گرنے لگی ہے ۔

مسٹر رگھونندن راؤ نے اس موقع پر بھی بھی کہاکہ اگر آندھراپردیش و تلنگانہ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اخلاص کے ساتھ آگے آتے ہےں تو مرکز دونوں ریاستوں میں پانی کی تقسیم کا مسئلہ حل کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے بتایاکہ رعیتو بندھو ‘ رعیتو ویدیکا اور شمشان گھاٹوں کے تعلق سے اپوزیشن جماعتیں تنقیدیں نہ کرنے کے باوجود چیف منسٹر انہیں تنقیدوں کا نشانہ بنارہےہیں

۔ انہوں نے سوال کیا کہ ان کے اس شوشہ کے پیچھے کونسے عزائم کارفرما ہے اس کا انکشاف کرے۔ بی جے پی رکن اسمبلی نے سوال کیا کہ رعیتو ویدیکا کی تعمیر میں مرکز کتنی شراکت داری ہے اور ریاستی حکومت کا اپنا کتنا حصہ ہے اس کو واضح کریں۔

مسٹر رگھو نندن راؤ نے ریمارک کیا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھرراؤ کے دور اقتدار میں گرام پنچایت کے سرپنچوں کو خودکشی کرنے پر مجبور ہونا پڑرہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی بڑے کسانوں اور مالداروں کو رعیتو بندھو دینے کی مخالف ہے نہ کے غریب کسانوں کو۔ اناج کی حصولی میں ملک میں پنجاب سرفہرست ہے تو کے سی آرتلنگانہ کو سرفہرست بتاتے ہوئے سفید جھوٹ بول رہے ہیں