قبرستان پر ناجائزہ قبضہ کی شکایت پر اکثریتی فرقہ کے افراد کا جان لیوا حملہ

بین الریاستی تازہ خبر

پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی ۔ چار افراد پر مقدمہ درج
جگتیال23؍جون
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست کے جگتیال ضلع کے ایلاپور موضع میں قبرستان پر قبضہ کی تحصیلدار سے شکاپیت کرنے والے بابو میاں پر اکثریتی فرقہ کے چند افراد نے ان کے مکان پہنچ کر جان لیوا حملہ کردیا۔جس میں بابو میاں زخمی ہوگئے۔جس پر پیگُڈا پلی پولیس نے چار افراد کے کوٹا آشییا، کوٹا لچییا، کوٹا وینکٹیشم اور کوٹا کمریا کے خلاف آئی پی سی کے مختلف دفعات 324،323،506،290r/w اور 34 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ جگتیال ضلع کے پیگڈا پلی منڈل کے ایلاپور گاوں کے قبرستان میں اکثریتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے چند افراد نے جھونپڑی ڈال لی تھی ناجائز قبضہ کو برخواست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جگتیال مجلس کے صدر یونس ندیم نے ڈی ایس پی وینکٹ رمنا اور تحصیلدار پیگڈا پلی سے نمائندگی کی تھی جس پر ناجائز قبضہ کو برخواست کرنے اور قابضین کے خلاف کارروائی کرنے کا ڈی ایس پی اور تحصیلدار نے تیقن دیاتھا

اس سلسلہ میں پولیس نے قبرستان کا معائنہ کیا اور تحصیلدار بھی قبرستان پہنچ کر تحقیقات کی ۔اس موقع پر قبضہ کی شکایت کرنے والے اسلام الدین اور بابو میاں بھی وہاں موجود تھے پولیس کی جانب سے معائنہ اور تحصیلدار کی جانب سے تحقیقات کرنے سے بوکھلاہٹ کا شکار اکثریتی فرقہ کے چار افراد نے بابو میاں کے مکان پہنچ کر ان پر حملہ کردیا۔

جس میں بابو میاں زخمی ہوگئے۔اس حملہ کی اطلاع جگتیال مجلس کے صدر یونس ندیم کو دی گئی اور یونس ندیم کے مشورہ پر بابو میاں نے پیگڈا پلی پولیس اسٹیشن میں چار افراد کے خلاف شکایت درج کروائی۔جس پر پولیس نے مذکورہ افراد کے خلاف آئی پی سی کے مختلف دفعات 324،323،506،290r/w اور 34 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔