لڑکی کو ہراساں کرنے کی سرپرستوں کی جانب پولیس میںشکایت درج
جگتیال:23؍جون
(زین نیوز)
جگتیال میں آج اس وقت ہلکی سی کشیدگی پھیل گئی جب ایک نوجوان نے پیٹرول کا باٹل لیکر جگتیال پولیس اسٹیشن کے روبرو اقدام خودسوزی کی جسے پولیس کے جوانواں نے ناکام بنادیا۔
تفصیلات کے مطابق آج وینکٹ رمنا نامی نوجوان ہاتھ میں پیٹرول کا باٹل لیکر خودسوزی کی دھمکی دیتے ہوئے ہنگامہ مچادیا وہاں پر موجود پولیس فوراً حرکت میں آتے ہوئے اس کے ہاتھ سے پیٹرول کا باٹل چھین لیا اور حراست میں لے لیا۔

بتایا جاتا ہےکہ وینکٹ رمنا پر کریم نگر سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کو ہراساں کرنے کی لڑکی کے سرپرستوان کی جانب سے پولیس میں شکایت درج کروائی گئی۔ جس کے بعد برہم نوجوان نے پولیس اسٹیشن کے روبرو ہنگامہ مچایا۔

سرکل انسپکٹر جیش ریڈی نے نوجوان کی کونسلنگ کی جس پر اس نے بتایا کہ وہ لڑکی کو ہراساں نہیں کررہا ہے بلکہ وہ ایک سے دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔جگتیال پولیس نوجوان پر ایک مقدمہ درج رجسٹرر کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہےا