ایم ائی ایم اترپردیش اسمبلی انتخابات میں 100 نشستوں پر مقابلہ کرے گی: اسدالدین اویسی

تازہ خبر قومی

نئی دہلی:27؍جون
(زین نیوز)
بہار اسمبلی انتخابات میں ‘اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعدال انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویس نے اتوار کے روز ایک بڑا علان کرتے ہوئے کہاکہ ان کی پارٹی نے اتر پردیش انتخابات میں 100 نشستوں پر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسد الدین اویسی نے کہا کہ اوم پرکاش راج بہار کی زیرقیادت سہلدیو بھارتیہ سماج پارٹی (ایس بی ایس پی) اور چھوٹی پارٹیوں کے ایک محاذ سنکلپ مورچہ کے ساتھ اتحاد میں اتر پردیش اسمبلی انتخابات لڑیں گے۔ انھوں نے کہاکہ انتخابات یا ٹائی اپ کے حوالے سے ہماری کسی دوسری پارٹی سے بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویس نےہندی میں ٹویٹ کرکے اعلان کیا کہ ان کی پارٹی اتر پردیش اسمبلی انتخابات لڑے گی۔ وہ عام طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنا پیغام انگریزی میںدیتے ہیں

اویسی نے ٹویٹ کیا کہ "اتر پردیش انتخابات کے حوالے سے ہم نے 100 نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی نے امیدواروں کے انتخاب کا عمل شروع کردیا ہے اور امیدواروں کے درخواست فارم بھی جاری کردیئے ہیں ۔403 نشستوں پر مشتمل قانون ساز اسمبلی 2022 میں انتخابات ہونگے

قبل ازیں اے آئی ایم آئی ایم نے دہلی میں عام آدمی پارٹی (عاپ) سمیت ، تمام ’سیکولر‘جماعتوں سے اترپردیش میں ہاتھ ملانے کا مطالبہ کیاتھا تاکہ ریاست میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو اقتدارپر آنے سے روکا جائے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اترپردیش میں اگلے سال 2022 میں اسمبلی انتخابات ہونے جارہے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ تمام جماعتوں نے امیدواروں اور اتحاد کے انتخاب کی تیاری شروع کردی ہے ۔بی جے پی کے اعلی رہنما بھی مستقل طور پر جائزہ لے رہے ہیں اور کارکنوں سے آراء لے رہے ہیں