سری نگر
یکم؍جنوری
زین نیو ز ڈسک
سری نگر میں نئے سال کاے پہلے دن کاآغازظلم کے ساتھ ہواجہاں مصروف مارکیٹ میں انتہا پسندوں نے62 سالہ ستپال سنگھ نامی سوداگرپر فائرنگ کردی۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی ستپال کوفوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیامگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کے روز بالا میں پیش آیا۔ پولیس نے مہلوک کی لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغازکردیا۔
