پٹھان پورم
زین نیوز ڈسک
ریاست کیرالہ میں تقریباً دس برس تک بحیثیت جاروب کش خدمات انجام دینےوالی آنند والی جنوبی کیرالہ کے کولم ضلع کے پٹھان پورم بلاک پنچایت انتخابات میں کامیابی حاصل کرتےہوئے بلاک صد منتخب ہوگئیں۔واضح رہے کہ وہ گذشتہ دس برس سے مقامی پنچایت دفتروں میں صفائی وستھرائی کا کام انجام دیتی آئی ہیں حالیہ دنوں منعقد ہوئے بلدیاتی انتخابات میں اے آنندولی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے ٹکٹ حصہ لیاتھا اور ضلع کولام کی نشست پر کامیابی حاصل کی اور پٹھان پورم میں بلاک پنچایت صدر کی حیثیت اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔پنچایت صدر کی حیثیت سے جب وہ اپنے عہدہ کا جائزحاصل کیںتو وہ اپنے جذبات قابو میں نہ رکھ سکیں اور بے قابو آنسوؤں سے بھری آنکھوں کے ساتھ انہوں نے کہا کہ یہ صرف کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) سے ہی ممکن ہوسکا۔اور میں ہمیشہ اپنی پارٹی کی وفاءدار رہوں گی۔میری پارٹی کے رہنماؤں اور خیر خواہوں نے مجھے نئی ذمہ داری نبھانے کے لیے حوصلہ بڑھایا۔ میں بلاک پنچایت کو رول ماڈل بنانے کی پوری کوشش کروں گی۔’اے آنندولی نے تھلاور ڈویژن سے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں 654 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ اب میری ذمہ داری بھاری ہے ، میں اپنے بلاک کے تمام لوگوں کی زندگی بہتر بنانے کے لئے سخت محنت کروں گی۔اے آنندولی سال 2011 میں اسی دفتر میں انہوں نے بطور جاروب 2 ہزار روپے ماہانہ قلیل تنخواہ پر پارٹ ٹائم کام کا آغاز کیا جو اب 6ہزار تک پہنچ گئی تھی۔۔اس سے قبل بھی ریاست کیرالا کے شہر تھیروواننتھاپورم میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کی رکن 21 سالہ طالبہ آریا راجندرن ملکی تاریخ کی کم عمر میئر بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا
