کانگریس کےتربیتی کیمپ میں پہلے ہی دن ہنگامہ

تازہ خبر قومی

 ریاستی صدر مہیلا مورچہ کے ساتھ بدتمیزی اور بے حیائی کا الزام
نئی دہلی :4؍جولائی
(زین نیوز؍ایجنسیز)
کانگریس کی ریاستی صدر مہیلا مورچہ پریتی تیواری نے ریاستی ٹیم کے رہنماؤں پر مبینہ طور پر بدتمیزی اوربے حیائی کا الزام عائد کرتے ہوئےتربیتی کیمپ چھوڑ کر چلی گئیں۔انھوں نے الزام عائد کیا کہ میرا کندھا تھام کرمجھے کیمپ میں داخل ہونے سے روکا گیا۔

متھرا کے ورینداون میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے لئے کانگریس کے زیر اہتمام دو روزہ ورکر تربیتی کیمپ اتوار کو شروع ہوا۔ لیکن تربیتی کیمپ میں کانگریس کی رہنما کے ساتھ بدتمیزی سے ایک دن پہلے ہی ہنگامہ برپا ہوگیا۔

 کانگریس کی ریاستی صدر مہیلا مورچہ پریتی تیواری نے ریاستی نائب صدر یوگیش ڈکشٹ پر بدتمیز ی اوربے حیائی کا الزام لگا کر کیمپ چھوڑ دیا۔ یہاں تک کہ پارٹی کے بڑے رہنما بھی انھیں راضی کرنے کے لئے جمع ہوگئے

کانگریس کی ریاستی صدر مہیلا مورچہ پریتی تیواری اس وقت پنڈال میں داخل ہوئی جب قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کا ورچوئل خطاب جاری تھا۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ انٹری کے دوران پارٹی کے نائب صدر یوگیش ڈکشٹ نے انہیں کندھے سے تھام کر روک لیا۔

 پریتی تیواری یوگیش ڈکشٹ کے برتاؤ سےسخت ناراض ہوگئیں اور کہاکہ ان لوگوں کو تمیز نہیں ہے جس کیمپ کی قیادت پرینکا گاندھی کررہی ہیں وہاں خواتین کی عزت نہیں ہے

اس صورتحال میں ، کانگریس کی مقننہ پارٹی کے سابق رہنما پردیپ ماتھر ، سینئر رہنما مہیش پاٹھک ان کو منانے کے لئے جمع ہوئے۔یہ معاملہ سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید تک پہنچا جو پروگرام میں حصہ لینے آئے تھے۔
کانگریس کی رہنما پریتی تیواری نے بھی سلمان خورشید کے سامنے اس معاملے سے متعلق اپنا احتجاج پیش کیا ، لیکن وہ سننے کے بعد وہاں سے چلے گئے