بالی ووڈ اور بر صغیر کی عظیم فلمی ہستی دلیپ کمار(یوسف خان ) کا انتقال

تازہ خبر قومی

دلیپ کمار کے انتقال سے ایک عہد کا خاتمہ۔صدر جمہوریہ ہند
ممبئی :7؍جولائی
(زین نیوز)
بالی ووڈ اور بر صغیر کی فلمی ہستی دلیپ کمار 98 سال کا عمر میں انتقال ہوگیا۔وہ گذشتہ چند دنوں سے تنفس کے عارضہ میں مبتلا تھے جس کی شکایت کے بعد حال ہی میں ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں شریک کیا گیا تھا جنھوں نے آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں اخری سانس لی۔

ممبئی اسپتال کے پلمونولوجسٹ ڈاکٹر جلیل پارکر نے موت کی تصدیق کردی ہے۔ان کی انتقال کی خبر کے ساتھ ہی بی ٹاون میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی سارا علاقہ مغموم ہوگیا۔یوسف خا ن صاحب کی تدفین بعد نماز عصر شانتا کروز کے قبرستان میں عمل میں آئے گی

عظیم ہستی کے انتقال پر فلمی دنیا کے کئی ایک سرکردہ فلمی ادکاروں‘ ہدیتکاروں‘ سیاسی قائدین صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ گوند‘ بشمول وزیر اعظم نریندر مودی‘ نائب صدر جمہوریہ ہند وینکیا نائیڈو‘ وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال نے اپنے گہرے دکھ و صدمہ کا اظہار کیااور کہاکہ ان کے انتقال سے ایک باب کا خاتمہ ہوگیا

دلیپ کمار 11؍ڈسمبر1922کو پاکستان میںپشاور کے محلہ خدا داد میں پیدا ہوئے۔یہ اس وقت کی بات ہے جب کہ ہندوستان کی تقسیم عمل میں نہیں آئی تھی۔دلیپ کمار جو نجی زندگی میں یوسف خان کے نام سے جانے جاتے تھے فلمی دنیا سے وابستگی سے قبل اپنے والد کے ساتھ میوے فروخت کرتے تھے

چوں کہ انھیں ادکاری کا شوق تھا فلمی دنیا سے وابستہ ہوگئے جہاں اپنا لوہا منوانے کے لئے زبردست مشقت کرنی پڑی۔انھوں نے اپنی فلمی کیرئیر کا آغاز فلم جوار بھٹہ سے1944 میں کیا جس میں دلیپ کمار نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھلائے اور اپنی پہلی فلم کے ساتھ ہی شائقین کی آنکھو ں کا تارہ بن گئے

اصل پہچان 1960 کی تاریخی فلم مغل اعظم سے ہوئی جس میں انھوں نے شہزادہ سلیم کا کردار ادا کیا ۔ سال 1955  میں فلم ‘دیوداس’ نے انہیں ‘ٹریجڈی کنگ’ کا خطاب دیا۔۔ فلم ’رام اور شام‘ میں دو دلیپ کمار کو دیکھ کر دنیا ان کے لئے دیوانہ ہوگئی۔بالی ووڈ فلم نگری پر ایک طویل عرصہ تک انھوں نے راج کیا

دلیپ کمار نے زائد 65 فلموں میں ادا کاری کی انھوں نے کئی ایک فلم فئیر ایوارڈ حاصل کیے فلمی دنیا کے لئے ان کی ادکاری کے خدما ت کے اعتراف میں حکومت ہند نے 1994 میں دلیپ کمار کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا۔انھیں پاکستان کا سب سے اعلیٰ ترین اعزاز’’ نشان امتیاز ‘‘سے بھی نوازا گیا

اُردو زبان وادب سے انھیں گہری وابستگی رہی اردو لٹریچر میں ماہر ہونے کے ساتھ شعر و شاعری پر کافی عبور رکھتے تھے محفل کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے اپنے اشعار بھی پڑھتے تھے

وہ نہ صرف ہندی ‘ اُردو ‘ انگریزی اور جنوبی ہند کے فلمی دنیا میںقدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے جن کا ہر عام و خاص احترام کرتا تھا۔دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں شدید دکھ کا اظہار کررہے ہیں۔ٹریجڈی کنگ’ کے نام سے مشہور ، دلیپ کمار نے اپنی فلموں سے لوگوں کے دلوں میں ایک انمٹ نشان چھوڑے۔