بلدیہ جگتیال کا مفرور سینئر اسسٹنٹ گرفتار۔

تازہ خبر تلنگانہ

جگتیال:6؍جولائی
(زین نیوز)

بلدیہ جگتیال میں بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں کی مسلسل شکایت پر اے سی بی عہدیداروں کی جانب بلدیہ جگتیال پر اچانک دھاو ا  کرتے ہوئے ریکارڈس کی تنقیح کی گئی تھی اس دوران انھیں مختلف سیکشنوں میں بدعنوانیوں کا پتہچلا تھا
تحقیقات کے بعد انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے ڈی سیکشن (ریونیو)کے سینئر اسسٹنٹ انوپ اور بل کلکٹر انیل کی جانب سے حساب و کتاب اور ریکارڈ میں ہیرا پھیری کا پتہ چلا یا

جنھوں نے موٹیشن کی مالیاتی خر د برد کا ارتکاب کیا جن میں موٹیشن کے لئے وصول کرد ہ فیس سے آن لائن طریقہ کار میں اسکی کم رقم اور رسائد میں جس کے اضافی اندراج کا پتہ چلنے کے بعدایک رپورٹ تیار کرتے ہوئے اسے ریجنل ڈائرکٹر رونگل کو سونپ کے بعد حکام بالا کی ہدایت پر کمشنر بلدیہ جگتیال مسٹر ماروتی پرساد نے ان دونوں خاطی ملازمین کو فوری اثر کے ساتھ خدمات سے معطل کردیاتھا۔

جس کے بعد انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے30 جون کوبل کلکٹر انیل کو گرفتار کیاتھا اورایک ملزم سینئر اسسٹنٹ انوپ جو مفرور تھا اے سی بی عہدیداروں نے آج گرفتار کرلیا