کولکاتا:11؍جولائی
(زین نیوز؍ایجنسیز)
مغربی بنگال کی دارالحکومت کولکاتاسے دہشت گرد تنظیم جماعت المجاہدین بنگلہ دیش (جے ایم بی) کے تین مشتبہ دہشت گردوں کو جنوبی کولکاتا سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے نام نیازی الرحمٰن ، شیخ شبیر اور ربیع الاول دیئے گئے ہیں۔ کولکاتاپولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کی ٹیم نے ہفتہ کی رات ہریدی پور کے علاقے سے انھیں گرفتار کرلیا۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ لوگ جنوبی کولکاتاکے ہریدیو پور میں کرائے کے مکان میں رہتے تھے۔ جب ان کی مشکوک سرگرمیوں کے بارے میں خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تو اسپیشل ٹاسک فورس نے یہ کارروائی کی۔
بتایا جارہا ہے کہ یہ افراد ایک طویل عرصے سے یہاں مقیم تھے اور اپنی تنظیم کو وسعت دینے کی مہم میں مصروف تھے۔ پولیس ان کے ساتھ تفصیلی تفتیش کر رہی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ امکان ہے کہ جوائنٹ پولیس کمشنر آف اسپیشل ٹاسک فورس وی سلیمان نیسا کمار اتوارایک پریس کانفرنس میں گرفتار تینوں مشتبہ جے ایم بی دہشت گردوں پیش کرتے ہوئے انکے کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی جائینگی۔ ۔
ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ لوگ کچھ دن پہلے ہی سےمرشد آباد میں مقیم تھے اور حال ہی میں کولکاتامنتقل ہوگئے تھے۔قابل ذکر ہے کہ جے ایم سی بنگلہ دیش میں کالعدم دہشت گرد تنظیم ہے۔ اس کے حواری بنگال میں اپنی تنظیم کو بڑھانے میں مصروف ہیں۔