حیدرآباد۔11جولائی
( پریس نوٹ)
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا ایک اہم اجلاس مولانا قبول پاشاہ شطاری کی صدارت میں دفتررویت ہلال کمیٹی معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہواجس میں چاند نظر آنے کا اعلان کیاگیا۔ تلنگانہ اور آندھراپردیش میں عیدالاضحی 21جولائی 2021 بروز چہارشنبہ منائی جائے گی۔

اتوار کی شام ذی الحجہ کا چاند نظرآگیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی حیدرآباد دکن کی زیر نگرانی ممتاز علمائے دین کی ایک ٹیم نے اس بات کا اعلان کیا۔ لہٰذا 12جولائی پیر کو یکم ذی الحجہ قرار پائی ہے۔ جو اسلامی جنتری کا آخری مہینہ ہے۔ جبکہ عیدالاضحی 21جولائی کو منائی جائے گی ۔