ایل رمنا نے ٹی آر ایس پارٹی کی ابتدائی رکنیت حاصل کرلی

تازہ خبر تلنگانہ

16؍جولائی کو وزیراعلیٰ کی موجودگی میں شمولیت
حیدرآباد: 21؍جولائی
(زین نیوز)
تلنگانہ تلگو دیشم کے سابق صدر مسٹر ایل رمنا نے آج تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کی ابتدائی رکنیت حاصل کرلی ۔آج صبح تلنگانہ بھون پہنچ کر انھوں نے ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و بلدیات و ٹی آرایس گزار صدر، مسٹر کے ٹی آر سے ملاقات کرتے ہوئے بات چیت کی بعدازاں کار گذار صدر سے ٹی آرایس پارٹی کی رکنیت حاصل کرلی۔اس موقع پرریاستی وزیر کے ٹی آر نے گلدستہ پییش کرتے ہوئے ایل رمنا کا خیر مقدم  کیا

واضح رہے کہ مسٹر ایل رمنا نے9؍جولائی کو تلگودیشم پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے مستعفی ہوکر تلگودیشم کو خیر آباد کہہ دیا تھا۔ اور اپنا استعفیٰ قومی صد ر تلگو دیشم پارٹی مسٹر این چندر بابو نائیڈو کو بھیج دیا تھا۔

مسٹر ایل رمنااپنے حامیوں کے ہمراہ وزیر اعلیٰ تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی موجودگی میں 16 جولائی کو باقاعدہ طور پر ٹی آرایس پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔مسٹر ایل رمنا کے ہمراہ دیگر قائدین کے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرنے کی اطلاعات ہیں

اس موقع پر مسٹر یل رمنا کے ہمراہ ریاستی وزیر سماجی بہبود مسٹر کپولہ ایشور‘وزیر بہبود پسماندہ طبقات گنگولہ کملا کر‘ ریاستی وزیر گنگولہ کملاکر‘ رکن اسمبلی جگتیال ڈاکٹر ایم سنجے کمار‘ رکن اسمبلی کورٹلہ کے ودیا ساگر راؤریاستی فینانس کمیشن چیئرمین راجیشم گوڑ‘اور دیگر قائدین موجودتھے