حیدرآباد:12 ؍جولائی
(زین نیوز؍ایجنسیز)چیف منسٹر کے چند ر شیکھر راؤ نے حالیہ دنوں میں ر یاست کے مختلف سر کاری محکموں میں مخلوعہ 50 ہزار جائیدادوں پر تقررات کے عمل کو جلد از جلد مکمل کر لینے کی ہدا یت دی تھی۔
تا ہم وزیر خزانہ مسٹر ٹی ہر یش راؤ نے ر یاست کے مختلف سر کاری محکموں کے اعلی عہد یداروں اور سکر یٹریزکے ہمراہ اجلاس منعقد کیا۔ عہد یداروں سے انہوں نے مخلوعہ جائیدادوں سے متعلق تفصیلات حاصل کی۔اور مخلوعہ جائیدادوں کے علاوہ اب کو نسے محکموں میں کتنے ملازمین ڈپٹیشن کی اساس پر خد مات انجام دے ر ہے ہیں۔
اس کی تفصیلات بھی حاصل کی ہیں۔ واضح ر ہے کہ 13 جوالائی کو پر گتی بھون میں منعقدہ کابینی اجلاس میں مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کر نے کی چیف منسٹر نے قبل ازیں عہد یداروں کو ہدا یت دے چکے ہیں۔
تاہم مکمل مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات کے ساتھ ر پورٹ فراہم کر نے راما کر شنا راؤ نے عہد یداروں کو ہدایت جاری کی تھی۔ تمام جائیدادوں کی تفصیلات مو صول ہو نے کے بعد محکمہ فینانس کی جانب سے چیف سکر یٹری تلنگانہ سو میش کمار کو رپورٹ پیش کی جا ئیگی۔
جسے چیف سکر یٹری کے سی آر اور کابینہ کو فراہم کر یں گے۔ واضح رہے کہ فی الحال ر یاست کے تمام سر کاری محکموں میں مخلوعہ جائیدادوں کی نشا ندہی کا عمل جنگی خطوط پر جاری ہے۔ اس کے بعد تمام جائیدادوں کی نشا ندہی کے بعد تمام شعبوں میں تر قیوں کے بعد جو جائیدادیں مخلوعہ ر ہیں گی
اس پر تقررات کا عمل مکمل کر لیا جا ئے گا۔ اور ممکن ہے کہ کابینی اجلاس میں ان جائیداووں کو محکمہ فینا نس کی جانب سے منظوری دی جائیگی اور فی الفور اعلامیہ بھی جاری کیا جا ئے گا۔