معصوم کا گلا کاٹ کر قتل کرنے کے بعد بیوی پر چاقو سے حملہ۔سالگرہ کے موقع پر واقعہ

تازہ خبر تلنگانہ

حیدرآباد:13؍جولائی
(زین نیوز)
ایک درندہ صفت باپ نے اپنے دو سالہ معصوم کا بے دردی سے گلا گھونٹ کر قتل کردیااو ربیوی پر دیوانہ وار چاقو سے حملہ کرکے زخمی کردیایہ واقعہ رنگاریڈی ضلع کے معین آباد میں ایک المناک واقعہ پیش آیا ۔

جس کے بعد سارے علاقہ میں ہلچل مچ گئی مقامی لوگو ں نے فوراً اس واقعہ کی پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس عجلت میں مقام واردات پہنچی اور زخمی خاتون کو دواخانے منتقل کیا۔بتایا جاتا ہے کہ زخمی خاتون کی حالت تشویشناک ہے

تفصیلات کے مطابق 28سالہ رمیش ساکن کیھتی ریڈی پلی کو ایک ڈیری فارم پر چوکیادری کرتا ہے ڈھائی سال قبل شاد نگر کے ہیدا تانڈہ کی ساکن 22سالہ جیوتی جو لمباڑہ طبقہ کی بتائی گئی ہے سے دوسری شادی کرلی تھی جسے دو سال کا بیٹا دنیش تھا۔

کل رات مکان میں سالگرہ تقریب منعقد کی گئی جس میں ملزم کی ساس شوبھا اور دیگر افراد بھی شریک تھے جو شراب نوشی کررہے تھے کہ کسی مسئلہ پر میاں بیوی میں تکرار ہوگئی جس پر برہم شوہر نے حالت نشہ میں کچن سے چاقو لے آیا اوربیوی جیوتی کے پیٹ میں گھونپ دیا اور ماں کے ساتھ بیٹھے ہوئے دو سالہ بیٹے کا بھی گلا کاٹ دیا۔جسکے نتیجہ میں معصوم بچے کی موت واقع ہوگئی جس کے بعد رمیش نے  راہ فرار اختیار کی ۔اس اچانک پیش آئے لرزہ خیز واقعہ سے پارٹی میں موجود افراد میں افرا تفری مچ گئی اور سناٹا چھا گیا

پولیس نے دو سالہ معصوم کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے منتقل کردیا۔۔پولیس نے بیٹے کے قتل اور بیوی پر حملہ کے سلسلہ میں اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور رمیش کو گرفتار کرلیا۔
۔