جگتیا ل :15؍جولائی
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست کے جگتیال ضلع کے کورٹلہ منڈ ل کے موضع یقین پور کی ندی میں دو افراد پھنس گئےتھے جن میں سے ایک کو مقامی افراد نے بچالیا جبکہ دوسرے کو بچانے کی کوشش مقامی عوام کی جانب سے کوشیش کی جارہی ہیں
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کورٹلہ منڈل کے یقین پو ر کی ندی پھنسے ہوئے ایک نوجوان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے ‘ جو ندی کے درمیان موجود ریلے( پتھروں) پر ٹھہرا ہوا ہے اور دونوں جانب سے پانی کا بہاو تیز ہے ۔
تاہم یہ ابھی تک پتہ چل نہیں پایا ہے کہ یہ نوجوان کو ن ہے اور وہ ندی کے درمیان کیسے پہنچا۔گذشتہ ہفتہ سے مسلسل بارش کی وجہ سے ندی میں پانی کا بہاؤ تیز ہے ‘ مقامی عوام نے حکام کو اس واقعہ کے متعلق اطلاع دی ہے
پولیس اور ریسکیو ٹیم کی مدد حاصل کی جارہی ہے تاکہ ندی کے درمیان پھنسے ہوئے شخص کو بچایا جاسکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ سے ضلع جگتیال کے مختلف منڈلوں ‘ مواضعات میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے تالاب‘ کنٹے‘ ندیاں‘ نالے بھر گئے ہیں میڈپلی منڈ ل کا بڑا تالاب لبریز ہوکر بہہ کی وجہ سے پسنور موضع اور رنگا راؤ پیٹ موضع کے کلورٹ کے اُوپر سے پانی بہہ رہا ہےوہیں
جگتیال منڈل کے موضع اننتا رام کا ندی لبریز ہوچکی ہے چھوٹے چھوٹے کنٹے اور تالاب بھر چکے ہیںجگتیال ضلع کے ملیال‘ سارنگاپور‘ مٹ پلی‘ کتھلاپور‘میڈپلی اور کوڑمیال میں بارش کا سلسلہ جاری ہے
