دھوکہ دہی کے ذریعہ لیڈی ڈاکٹر سے دوسری شادی کی کوشش کرنے والا ڈاکٹر گرفتار

تازہ خبر تلنگانہ

حیدرآباد:16؍جولائی
(زین نیوز؍ایجنسیز)
شادی شدہ ہوتے ہوئے دھوکہ دہی کے ذریعہ ایک لیڈی ڈاکٹر سے دوسری شادی کی کوشش کرنے والے ڈاکٹر کو پولیس کے پی ایچ پی نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق‘ تلنگانہ ریاست کے نظام پیٹ ناگر جنا ہومس کے پی ایچ پی کی ساکن ڈاکٹر سجاتا (نیروسرجن) نے اپنی شادی کے سلسلہ میں ڈیٹنگ ایپ پر اپنے پروفائیل اور تصویر کے اپ لوڈ کرنے پر اے آئی جی ہاسپٹل بنجارہ ہلز میں نیروسرجن کی حیثیت سے کام کرنے والے ڈاکٹر اے چندرا 32سالہ نے ڈاکٹر سجاتا سے رابطہ قائم کیا

جس کے بعد دونوں میں کچھ دنوں تک بات چیت کا سلسلہ چل پڑا اور کچھ مہینوں بعد دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اسی دوران ڈاکٹر سجاتا کو تحقیقات کے دوران اس بات کا پتہ چلا کہ دراصل ڈاکٹر اے چندرا پہلے سے شادی شدہ ہے اور وہ دھوکہ دہی کے ذریعہ ڈاکٹر سجاتا سے دوسری شادی کرنے کا خواہشمند تھا

چنانچہ ڈاکٹر سجاتا کی شکایت پر پولیس نے ڈاکٹر اے چندرا کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔