کریم نگر میں قحبہ گری کے اڈہ پر دھاوا۔دو گرفتار

تازہ خبر تلنگانہ

کریم نگر:16؍جولائی
(زین نیوز)
قحبہ گری کا اڈہ چلانے والے شخص بشمول لڑکیوں اور ایک گاہک کو کریم نگر ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلا ت کے مطابق کریم نگر کے تیگلہ گٹہ علاقہ میں سدم شیٹی ‘ ناگا راجو نامی شخص کی جانب سے قحبہ گری کا اڈہ چلانے کی مصدقہ اطلاع پر دھاوئے کیےگئے ۔ پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے کاہگ سرنیواس‘ اور اڈہ چلانے والے ناگا راجو کو گرفتارکرتے ہوئے کریم نگر رورل پولیس اسٹیشن منتقل کردیااور انکے خلاف ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا اور جلد ہی عدالت میں اسے مجسٹریٹ کے روبرو پیش جائے گا