رات دیر گئے گھومنے والوں کے خلاف کارروائی ۔گاڑیان ضبط
جگتیال:18؍جولائی
(زین نیوز)
ضلع میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے کی جانب سے خصوصی اقدامات کررہی ہے اسی کی کڑی کے طور پرجگتیال ضلع میں راتوں کو غیر ضروری گھومنے اور آوارہ گردی کرنے والے منچلے نوجوانوں کے خلاف’’ آپریشن چبوترہ‘‘ خصوصی مہم چلاتے ہوئے پولیس کی جانب سے کارروائی جارہی ہےیہہ بات ضلع ایس پی جگتیال سندھو شرما نے کہی
انھوں نے کہاکہ آپریشن چبوترہ‘‘ کا اہم مقصد نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچانا ہے‘ شہر کے مختلف علاقوں میں رات دیر گئے چبوتروں پر بیٹھنے والے نوجوانوں کو حراست میں لینا شروع کردیا ہے‘ کچھ نوجوان جو رات دیر گئےگروپس کی شکل میں نشہ کی حالت میں گاڑیوں پر گھوم کر غیر سماجی سرگرمیوں میں ملو ث ہونے اور دوسروں کے لئے پریشانی کا باعث بن رہے ہیں اورکچھ نواجون گلیوں‘ چوراہوں‘ فٹ پاتھوں ‘ پر بیٹھ کر وقت گذاری کرتے ہوئے وقت ضائع کررہےہیںا ن کے پولیس کی جانب سے خلاف کارروائی کی جارہی ہے

ضلع ایس پی نے انتباہ دیا کہ رات بارہ بجے کے بعد بلاضرورت باہر گھوم پھر کر عام عوام او رخواتین کو ہراساں کرنے ‘ امن میں خلل پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا ۔ٹاون نیوسینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیے جائیں گےانھوں نے کہاکہ نوجوانوں کا غیر سماجی سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے ان کا مستقل تاریک ہوجائیگا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ رات کورٹلہ ‘ مٹ پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں 70 نوجوانوں کو دیر رات گئے حراست میں لیتے ہوئے انکی موٹر گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں۔ اور انکے والدین کو طلب کرتے ہوئے آج کونسلنگ کی گئی ہے ۔دو دن قبل بھی جگتیال شہر میں30 نوجوانوں کوحراست میں لیتے ہوئے انکی گاڑیاں ضبط کی گئیں تھی دوسرے دن ان کے والدین کو طلب کرتے ہوئے کونسلنگ کی گئی اور بعد ازاں ان کو گھرجانے کی اجازت دے دی گئی ۔
پولیس کا کہنا ہے یہ نوجوان دوبارہ رات کے اوقات گھومنے کے دوران پر باضابطہ گرفتار کیا جائے گا اور اُن کے خلاف مقدمات بھی درج کئے جائیں پولیس کے مطابق آپریشن چبوترہ کے تحت حراست میں لئے جانے والے 99 فیصد نوجوانوں کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے لیکن وہ اپنے مستقبل کو تاریکی میں ڈالتے ہوئے اپنا قیمتی وقت چبوتروں اور فٹ پاتھ پر ضائع کررہے ہیں
