محمد اشرف علی‘ ٹی مہیش سعد بن عبداللہ کو گرین بیلٹ
محبوب نگر 18:جولائی
(زین نیوز)
طلباء کو تعلیم کے ساتھ صحت جسمانی کے لئے کھیل مقابلوں اور ورزش پر بھی خصوصی توجہ دینے چاہے ۔ان خیالات کا اظہار سب انسپکٹر غوث پاشا نے کیا انھوں آج کنگ شوٹ کان کراٹے کلب محبوب نگر تلنگانہ کی جانب سے مہاتما گاندھی روڈ ہائی اسکول گراونڈ پر جہانگیر پاشا راونڈر کلب کی نگرانی میں طلبا کےساتھ گرین بیلٹ مقابلے میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ جبکہ کارگذار صدر محمد رفیق احمد قادری کی صدارت میں پروگرام میں انعقاد عمل میان آیا۔
مقابلے میں حصہ لینے والے محمد اشرف علی‘ ٹی مہیش سعد بن عبداللہ نے گرین بیلٹ اور نویں کمار فیلو سے گرین بیلٹ گریڈ حاصل کیامہمانان ایس آئی غوث پاشا‘ اور محمد رفیق احمدقادری کے ہاتھوں بیلٹ اور سرٹیفکیٹ سے نوازہ کیا ۔

اس موقع پر ایس ائی مسٹر غوث پاشا نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ طلباء کو تعلیم کے ساتھ صحت جسمانی کے لئے کھیل مقابلوں اور ورزش پر بھی خصوصی توجہ دینے چاہے‘ کراٹے کاز کو اس دور میں کافی اہمیت ہے۔ خاص کر لڑکیوں کیلئے بے حد ضروری ہے، کیونکہ آج لڑکیاں جن حالات گذر رہی ہیں۔ کراٹے کے کھیل سے لڑکیاںو لڑکے علیٰ اقدار، خود پر قابو کرنے کی صلاحیت، استقامت اور عزت سیکھتے ہیں
کراٹے سیکھنے سے کافی اہمیت حاصل ہوسکتی ہے ۔ طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف کھیلوں میں سے کسی ایک کھیل کا انتخاب کرتے ہوئے دلچسپی کے ساتھ انجام دیں
ایس آئی غوث پاشا نے کامیاب طلبا کو مبارکباد دی اور جہانگیر پاشا فاونڈر کلب کی کاوشوں کو سراہا مسٹر لکشمن پیٹرن حامد علی نائب صدر تروپتیا خازن کلب نے طلبا کو مبارکباد دی اور ضروری ہدایات دی۔
