موسلا دھاربارش سے محتاط رہیں ۔ چیف سیکریٹری حکومت تلنگانہ سومیش کمار

تازہ خبر تلنگانہ

حیدرآباد:22؍جولائی
(زین نیوز)
چیف سیکریٹری حکومت تلنگانہ سومیش کمار نے کہا کہ گذشتہ دو دنوں سے ریاست بھر میں ہورہی موسلا دھابارش سے اضلاع کے عہدیدار محتاط رہیں۔انھوں نے ہدایت دی کہ موسلا دھار بارش سے ہونے والے نقصانات سے بچاؤ کے لئے کی جانے والی احتیاطی تدابیر پر عمل اوری سے متعلق اضلاع کے کلکٹروں اور ایس پی کے ساتھ ٹیلی کانفرنس کا انعقاد عمل میں لاکر کہا کہ بھاری برسات کے باعث ایس آر ایس پی پروجکٹ سے گوداوری ندی سے ہونے والے پانی کے بہاؤ میں کی آبی سطح میں مسلسل اضافہ کے باعث متصل علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی۔

Quality as received: Sircilla collectorate complex inundated due to flood water in Sircilla in telangana on Thursday.Pic:Style Photo service.

عوامی نمائندے، اعلی عہدیدار آپسی تال میل کے ساتھ خدمات انجام دیتے ہوئے مسلسل حالات کا جائزہ لیتے رہیں۔عوام کو مشکلات درپیش نہ ہونے دیں۔گوداوری ندی کے بہاؤ سے متصل علاقوں میں اضلاع کے کلکٹر،ایس پی،محکمہ روینئو اور محکمہ عمارت و شوراع سے متعلقہ عہدیداروں کو محتاط رہنے کی چیف سیکریٹری نے ہدایت دی۔گدواری ندی کے بہاؤ سے متصل علاقوں کی عوام کو مکانوں سے باہر نہ آنے کیلئے پابند کیا جائے۔

ندیوں،اور نشیبی علاقوں میں جہاں پانی کا زائد بہاؤ ہو،ان علاقوں میں خصوصا احتیاطی تدابیر اختیار کئے جائیں۔ہماری ریاست کے ساتھ ساتھ بالائی ریاستوں میں بھی مسلسل بارش کے باعث تمام پروجکٹوں کے دروازوں کو کھول دیا گیا،جسکے باعث مسلسل تیز رفتاری کے ساتھ آبی بہاؤ میں اضافہ ہورہا ہے۔

اگلے دو دنوں تک مزید تیز رفتار برسات کا اندیشہ ہونے کے باعث عوام محتاط رہے،اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔محکمہ جات بلدیہ و پنچایت راج کے عہدیدار مواضعات میں موجود بوسیدہ عمارتوں اور دیوار جنکے منہدم ہونے کے اندیشے ہوں،انھیں دھلادیں ۔ریاستی سطح پر تمام آبی وسائل سیراب ہوچکے ہیں، تمام نشیبی علاقوں کی عوام کو محفوظ علاقوں کو منتقل کردیا جائے۔

ٹیلی کانفرنس میں شریک ضلع کلکٹر جی روی نے کہا کہ تمام نشیبی علاقوں میں عوام کی آمد ورفت پر پابندی عائد کرتے ہوئے باری کیڈس کو قائم کردیاگیا۔حکومت کی جانب سے دی گئیں تمام ہدایات پر عمل اوری کی جارہی ہے۔گذشتہ دو دنوں سے ضلع جگتیال میں 50 ایم ایم تا 61 ایم ایم برسات درج ہوئی۔نشیبی علاقوں کی عوام کو محفوظ مقامات کو منتقل کیا،جارہاہے۔مابعد ضلع کلکٹر نے تیز بارش کی احتیاطی تدابیر سے متعلق ضلع جگتیال کے اعلی عہدیداروں،محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں کےساتھ ٹیلی کانفرنس کا انعقاد عمل میں لاکر کہا کہ ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل اوری کی جائے۔

بھاری بارش پر قابو پانے و راحت کاری کے کاموں سے متعلق کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا گیا ۔22204-08724 فون نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔بھاری برسات کے باعث ضلع کے تمام عہدیدار اپنے مستقر پر رہیں۔اور سیل فون کے نیٹ ورک ایریا میں قیام کریں۔نشیبی علاقوں کا مسلسل جائزہ لیتے رہیں۔پانی کا بہاؤ زائد ہونے پر آمد و رفت پر پابندی عائد کردی جائے۔اور علامتی بورڈ نصب کئے جائیں۔

برقی کے مسائل درپیش ہونے پر بازآبادکاری کے کاموں میں عجلت کی جائے۔ضلع میں محکمہ جات بلدیہ و پنچایت راج کے ذریعہ صفائی کے کام پر خصوصی توجہ دی جائے۔تمام گندی نالیوں کی شام کے اوقات تک صفائی کروائی جاتی رہے۔بھاری بارش کے اوقات اپنے تجربات کے مطابق احتیاطی تدابیر پر عمل آوری کی جائے۔ضلع میں موسلا دھار بارش کے باعث کسی بھی قسم کاانسانی،حیوانی جانی و مالی نقصان نہ ہونے پائے ۔اس موقع پر ضلع ایس پی سندھو شرما، ایڈیشنل کلکٹر برائے مجالس مقامی ڈی اروناسری، محکمہ جات پنچایت راج، ایس آر ایس پی، ،کمشنران بلدیات، و دیگر اس موقع پر موجود تھے