نئی دہلی:2؍جنوری
زین نیوز
صدربی سی سی آئی ‘ و سابق کپتان سورو گنگولی کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد دواخانے میں شریک گیا گیا۔ آج صبح جب سورو گنگولی اپنے مکان میں حسب معمول ورزش کررہے تھے کہ سینے میں اچانک درد ہوا تو افرادخاندان نے فوراً انھیں دواخانے منتقل کیا فی الحال وہ کولکاتا کے اوڈ لینڈ ہاسپیٹل میں زیر علاج ہیں بتایا گیا ہے آج شا م سورو گنگولی کی انجیو پلاسٹی سرجری کی جائے گی۔ سورو گنگولی کو دل کا دورہ پڑنے کی خبر سن کر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اس خبر سے انھیں دکھ ہوا انھوں نے اس ایقان کا اظہار کیا کہ وہ جلد صحتیاب ہوجائینگے۔
