حیدرآباد:24؍جولائی
(زین نیوز)
تلنگانہ ریات میں گزشتہ چاردنوں سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے اس دوران تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں مختلف مقامات پرہوم گارڈ سمیت 4 افراد پانی میں بہہ گئے۔
نرمل منڈل میں رانا پور کا 30 سالہ اے گنیش سوان منڈل کے منجولاپور میں سیلاب کے پانی میں بہہ گیا ، 35 سالہ قبائلی ایم چندریا حادثاتی طور پر ایک ریلوے پل سے ندی میں گر گیا۔

جمعہ کی رات قاضی پیٹ منڈل میں 58 سالہ چرواہا کالوا لچھنا بارش کے پانی میں بہہ گیا ۔ جمعرات کی شام آصف آباد ضلع کے کاغذنگر منڈل کے انکوش پور میں 40 سالہ کے بھیم راو ریبینا پولیس اسٹیشن سے وابستہ ہوم گارڈ پانی میں بہہ گیا۔
جمعہ کو بارش کا سلسلہ جاری رہنے کے باعث متعدد نشیبی علاقوں میں پانی کا تیز بہاو جاری تھا جس کی وجہہ سے کچھ دیہات سے سڑک کے راستے بند ہوگئے تھے۔
