ملبورن2؍جنوری
زین نیوز ڈسک
آسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے بتایاکہ احتیاطی اقدام کے طور پر پانچ ہندوستانی کرکٹرزایسولیشن میں رکھا گیاہے
بی سی سی آئی اور کرکٹ آسٹریلیا نے روہت شرما ، شبھمان گل ، پرتھویراج شاہ ، نویدیپ سینی اور رشبھ پانت کو ٹیم انڈیا کے باقی کھلاڑیوں سے الگ رکھنے کا فیصلہ کیا ہےیہ پانچ کھلاڑی نئے سال کےموقع پر آوٹ ڈور ریسٹورنٹ گئے تھے اور انھوں نے وہاں دوپہر کا کھانا کھایا۔یہ پانچ کھلاڑی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ نہ تو سفر کرسکیں گے نہ پراکٹس میں حصہ لے سکیں گے۔ہندوستانی کھلاڑیوں کے ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کا ویڈیو اور ہوٹل کا بل ادا کرنے کا ایک مداح کی جانب سے ٹویٹ کرنے کے بعد بی سی سی آئی اور کرکٹ اسٹریلیا نے چوکسی اختیار کرتے ہوئے ان پانچ کھلاڑیوں کو ایسولیشن میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے‘ جبکہ ہندوستانی ٹیم کو ملبورن میں مزید دو ٹسٹ میچ کھلنا باقی ہے‘ پانچ کے منجملہ دو میاچوں میں ہندوستان نے کامیابی حاصل کی ہے
