امیتابھ بچن کی تلنگانہ میں گرین انڈیا چیلنج پروگرام میں شرکت
حیدرآباد:27؍جولائی
(زین نیوز)
عالمی سطح پر ماحولیات میں تبدیلی کے مد نظر ہندوستان میں شروع کردہ پروگرام’’ گرین انڈیا چیلنج‘‘ پروگرام ایک تحریک کی طرح جاری ہے‘ا س پروگرام کا عام آدمی سے‘ لیکرسیاستداں‘ ‘ فلمی ہستیاں‘مشہور شخصیات بھی حصہ بن رہی ہیں اور دوسروں کو اس پروگرام کا حصہ بننے کی ترغیب دے رہے ہیں ‘ ۔

گرین انڈیا چیلنج نے ایک اور سنگ میل عبور کیا۔باولی ووڈ کی مشہور ‘ ہستی پدما بھوشن ایوارڈ ‘ معروف اداکار مسٹر امیتابھ بچن ( بگ بی )نے گرین انڈیا چیلنج میں حصہ لیتے ہوئے پودے لگائے۔
انھوں نے آج حیدرآباد میں واقع راموجی فلم سٹی میں ہیرو ناگر جنا‘ اور پروڈیوسراشوین دت کے ہمراہ شجر کاری کی۔ اس موقع پر امیتابھ بچن نے’’ گرین انڈیا چیلنج‘‘ کے انعقاد پر رکن پارلیمنٹ جوگن پلی سنتوش کمار کی ستائش کی اور کہاکہ یہ آئندہ نسلوں کے لئے کارآمد ثابت ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ درخت زندگی کے لیے ضروری ہےصرف ایک درخت کئی لوگوں کے لیے درکار آکسیجن خارج کرتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی ماحولیات کے تحفظ کے لیے درختوں کی اپنی اہمیت ہے شجر کاری سے نہ صرف ماحولیاتی توازن برقرار رہتا ہے بلکہ پرندوں کا بھی تحفظ شجرکاری کے ذریعہ کیا جاسکتا ہے
بگ بی نے کہاکہ ملک میں ماحولیات میں تبدیلی کے لئے ’’ گرین انڈیا چیلنج‘‘پروگرام کے تحت ہر ایک کو شجر کاری میں حصہ لینا ضروری ہے ۔اس موقع پر راموجی فلم سٹی کے ایم ڈی وجیشوری اور دیگر موجودتھے
