حیدرآباد:30؍جولائی
(پریس نوٹ)
آئیٹا تلنگانہ کے ریاستی صدر محمد یقین الدین نے اردو اکیڈیمی تلنگانہ کی جانب سے بیسٹ ٹیچرس ایوارڈ یافتہ اساتذہ کو پر خلوص مبارکباد دی اور انکے حق میں صحت و عافیت کے دعا دی ۔

مزید ریاستی صدر محمد یقین الدین نے حکومت تلنگانہ،اردو اکیڈیمی تلنگانہ کے صدر نشین ڈاکٹر محمد رحیم الدین انصاری، ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد غوث صاحب کی اردو دوستی کو سراہا ہے کہ وہ ہر سال اردو اساتذہ کی ہمت افزائی کرتے آرہے ہیں جو بہت خوش آئند ہے اور اساتذہ میں نیا جو ش پیدا کرتاہے اور اساتذہ کو مزید بہتر کام کرنے کی طرف راغب کرتا ہے ۔