تلنگانہ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن (ٹوٹا) شاخ کریم نگر وفد کی مہتمم تعلیمات کریم نگرسے نمائندگی

تازہ خبر تلنگانہ
اردو میڈیم مدارس کے دیرینہ مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ
کریم نگر:۔4؍جنوری
(زین نیوز)
تلنگانہ اردو ٹیچرساسوسی ایشن (ٹوٹا)شاخ کریم نگر کا ایک وفد آج محمد عبد الحفیظ قریشی کی قیادت میں جس میں اردو اساتذہ عبدالحمید ، عبد الحئی جاوید ، عاصف، صالحہ صدیقہ، عبدلسبحان صدیقی، فیض احمد فیض، مہتمم تعلیمات کریم نگر جنادردھن راؤ سے ان کے چمبر میں ملاقات کی
ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے اُردو مدارس کی صورتِ حال سے واقف کروایا اور ان مسائل کی یکسوئی کا پُرزور مطالبہ کیاخواجہ نصیرالدین صدر و نعیم الدین احمد معتمد عمومی نے اردو مدارس کے زبوں حالی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اردو مدارس میں طلباء کو درپیش مسائل سے واقف کروایا بتایا کہ کئی اُردو مدارس آج بھی انفرااسٹرکچر کی سہولیات سے محروم ہیں
وفد نے اردو میڈیم مدارس میں مخلوعہ جائیدادوں پر اساتذہ کی بھرتی، مدارس کی ذاتی عمارتو ں کی تعمیر، طلباء کو سفری معاوضہ ، ڈیجیٹل کلا سس کے آغاز وغیرہ فراہم کرنےُ مدارس میں ودیا والینٹرس کے تقررات کا بھی مطالبہ کیا
اور کہاکہ اُردواسکولوں میں فزیکل ٹیچر کے عہدے بھی ندارد ہیں۔وفد نے کہاکہ اُردو ذریعہ تعلیم کے فروغ میں حائل رکاوٹیں معیاری تعلیم کے حصول کے لیےسہولیات کی فراہمی ضروری ہے
 مہتمم تعلیمات نے ان تمام مسایل کی یکسوئی کا تلنگانہ اردو ٹیچرساسوسی ایشن کے وفد کو تیقن دیا۔ اور انہوں نے مدرسہ فرقانیہ قدیم کے مسلہ کے برفدان کو توڑنے میں تعاون کی گذارش کی ۔ آخر میں وفد نے مہتمم تعلیمات کو نئے سال 2023 کی مبار کباد پیش کی۔
انھوں نے نمائندہ وفد کو یقین دلایا کہ ان مسائل اور مطالبات کی ضرورت اور اہمیت سے حکومت تلنگانہ ‘ ریاستی وزیر تعلیم کو واقف کروایا جائے گا اور ان کے فوری حل کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے۔