Bheemgal =N

فتنوں سے آگاہ ہو کر اپنے ایمان کا تحفظ کریں اور امت کے ایمان کی حفاظت کریں۔

تازہ خبر تلنگانہ مذہبی
فتنوں سے آگاہ ہو کر اپنے ایمان کا تحفظ کریں اور امت کے ایمان کی حفاظت کریں۔
بودھن میں ایک روزہ ورکشاپ تفہیم ختم نبوت
بھیمگل :۔14؍اکتوبر
(حافظ محمد جلال الدین)
تحفظ ختم نبوت ضلع نظام آباد کے زیر اہتمام ریاستی تحفظ ختم نبوت تلنگانہ آندھراپردیش کی ہدایت پر شاخ بودھن میں ایک روزہ ورکشاپ تفہیم ختم نبوت بتاریخ 19اکٹوبر 2024 عصر تا20اکٹوبر 2024 عشاء اقراء ہائی اسکول نزد ساگر فنکشن ہال میں رکھا گیاہے۔اس ضمن میں ورکشاپ کے پوسٹر کی مسجد نور بھیمگل کے احاطہ میں محمد جلال الدین‘ امام وخطیب مسجد عالمگیر‘ رسم اجرائی عمل میں آئی
دینِ اسلام کے ابتدائی ادوار سے ہی امتِ مسلمہ کو مختلف قسم کے فتنوں کا سامنا رہا ہے، جن میں گمراہی اور ارتداد جیسے مسائل بھی شامل ہیں۔ آج کے دور میں، یہ فتنہ نہ صرف بڑھ رہا ہے بلکہ اس کی نوعیت بھی پیچیدہ ہو گئی ہے۔ اس ورکشاپ کا مقصد ان فتنوں کی نوعیت اور ان سے بچاؤ کے اسلامی طریقوں کا جائزہ لینا ہے تاکہ مسلمان اپنے اور اپنی نسلوں کے ایمان کو محفوظ رکھ سکیں۔
 اس پروگرام کے رکھنے کے مقاصد میں یہ شامل ہے کہ امت کے ایمان کا تحفظ ہو آج اس دور میں ایک فتنہ ریاض احمد گوھر شاہی ایک فتنہ شکیل بن حنیف ایک فتنہ فیاض بن یاسین ایک فتنہ مرزائیت ایک فتنہ علی مرزا انجینئر ایک فتنہ غامدیت کا ہے
 یہ فتنوں میں کؤی خدائی دعویٰ کرتا ہے تو کوئی نبوت کا تو کوئی امام مہدی تو کوئ حضرت عیسیٰ کا تو کوئی صحابہ سے بدگُمان کررہاہے ایسے دور میں ہمارے ریاست تلنگانہ و آندھراپردیش کے جید علماءکرام نے یہ فیصلہ کیا ہے جگہ جگہ یہ ورکشاپ تفہیم ختم نبوت رکھا جائےاور امت کے ایمان کا تحفظ کیا جائے اس لئے یہ ورکشاپ ضلع نظام آباد کی نگرانی میں بودھن شہر میں رکھا گیاہے
 لہٰذا امت محمدیہ کے غیور عوام الناس سے التجاہے کہ آپ اپنا قیمتی وقت فارغ کرکے فتنوں سے آگاہ ہو کر اپنے ایمان کو محفوظ کرکے امت کے ایمان کو بچانے کی کوشش کریں۔گمراہی اور ارتداد جیسے فتنوں سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے ایمان کو مضبوط کریں، دینی تعلیمات کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اپنی نسلوں کی تربیت کریں۔ اسی طرح ہم نہ صرف اپنے ایمان کو بچا سکتے ہیں بلکہ امتِ مسلمہ کو بھی ان فتنوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
اس موقع پرحافظ محمد جلال الدین‘ امام وخطیب مسجد عالمگیر بھمگل ‘ مفتی شوکت بیگ امام جامع مسجد بھیمگل ’مفتی محسن امام مسجد نور بھیمگل ‘حافظ محسن ‘ معلم مدرسہ امداد یہ دارالعلوم بھیمگل کے علاوہ دیگر موجود تھے