عازمین حج ضلع کاماریڈی کے قافلہ کی روانگی کی مناسبت سے خصوصی دعائیہ نشست،
عازمین حج ضلع کاماریڈی سے 10جون ہفتہ R&B گیسٹ ہاؤس کاماریڈی پہنچنے کی اپیل کی۔
کاماریڈی:۔6؍جون
(ای۔میل)
میر مبشر علی عامر آرگنائزر ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق 10جون شام آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤس کاماریڈی سے بذریعہ بس ریاستی حج ہاؤس حیدرآباد ضلع کاماریڈی کے حجاج کرام کا قافلہ روانہ ہوگا، مفتی محمدخواجہ شریف مظاہری نے کہا کہ حجاج کرام کی خدمت عظیم سعادتمندی ہے،
حجاج کرام اللہ کے خاص مہمان ہیں، حجاج کرام کو آرام وسکون مہیا فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات ہے، حج عشق والفت، محبت ورغبت میں ڈوبے ہوئے سفر کا نام ہے،
جس میں ایک عاشق سرگشتہ رب کے حکم میں اپنے محبوب و مرغوب وطن کو چھوڑ کر جنگلوں، بیابانوں اور صحراؤں کی خاک چھانتا ہوا، سمندروں کو عبور کرکے دیارِ محبوب میں داخل ہوتا ہے، دل و دماغ عظمت بیت الہی سے معمور، آنکھیں زیارت روضہ خیرالانامﷺ سے مخمور، قلب وجگر انورا و برکات سے موفور ہے،
بس ایک ہی دھن سوار ہے، محبوب کی محبت میں کبھی یہاں تو کبھی وہاں، کبھی مکہ، کبھی مدینہ، کبھی عرفات کبھی منی، غرضیکہ حج ان عاشقانہ اعمال میں مست قلندر بنادیتا ہے، حاجیوں کو اس سفر کی عظمت کا احساس دلاتے اور اس سفر
حج کی اہمیت و وارفتگی کو بتاتے ہوئے کہا کہ اس سفر کے آغاز ہی سے آپ کے بول اتنے قیمتی بن جائیں گے کہ حاجی عرفات میں جس کے لئے دعاء کرتا ہے وہ ضرور قبول ہوتی ہے،
نیز اس سفر سے مقصود صرف اللہ کی رضا وخوشنودی مقصود ہو، رِیا دکھاوا اور فخر سے جُدا رہے، یہ قتِ رُخصت ہے ہر لمحہ دعاؤں کی قبولیت کا ہے، اور دعاؤں سے برکات کا حصول ہوتا ہے،
حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر سوسائٹی نے تمام عازمین حج کاماریڈی سے اپیل کی کہ 10جون 2023ء ہفتہ شام 6 بجے R&B گیسٹ ہاؤس کاماریڈی پہنچ جائیں، ہماری فکر ہے کہ تمام ضلعی عازمین حج بسہولت ریاستی حج ہاؤس پہنچ سکیں، جس کیلئے ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی کی جانب سے بس کا انتطام کیا گیا ہے،
محمد جاوید علی نائب صدر، محمد محبوب علی (MDO) معتمد نے تمام عازمین سے گذارش کی کہ جو بس کے ذریعہ ریاستی حج ہاؤس کا سفر کرنا چاہتے ہیں وہ اپنی نشست کیلئے میر مبشر علی عامر آرگنائزر ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی کے پاس رجسٹریشن کروائیں،
مرزا حفیظ بیگ کونسلر بلدیہ میونسپل کاماریڈی ورکن سوسائٹی نے تمام عازمین حج سے نیک خواہشات کے اظہار کیساتھ وقت مقررہ پر پہنچنے کی بھی اپیل کی۔
نیز تمام عازمین حج سے ملاقات اور خصوصی دعائیہ نشست سے استفادہ کے لئے عامۃ المسلمین سے بھی بپابندی وقت پہنچنے کی گزارش کیجاتی ہے۔
مزید تفصیلات کےلئے میر مبشر علی عامر آرگنائز ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی سے 9959444430 نمبر پر رابطہ کریں۔
