این سی پی، ٹی ایم سی اور سی پی آئی سے قومی پارٹی کا درجہ چھین لیا گیا
عام آدمی پارٹی اب ایک قومی پارٹی
نئی دہلی:۔10؍اپریل
(زین نیوز ڈیسک)
الیکشن کمیشن نے ترنمول کانگریس، این سی پی اور سی پی آئی سے نیشنل پارٹی کا درجہ واپس لے لیا ہے۔ ملک بھر میں ان تینوں جماعتوں کا ووٹ شیئر 6 فیصد سے بھی کم رہ گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی (اے پی پی) کو قومی پارٹی کا درجہ مل گیا ہے۔
اب چھ قومی پارٹیاں ہیں – بی جے پی، کانگریس، بی ایس پی، سی پی آئی(ایم)، این پی پی اور اے اے پی۔ اس کے علاوہ راشٹریہ لوک دل سے ریاستی سطح کی پارٹی کا درجہ واپس لے لیا گیا ہے۔ جینت چودھری کی اس پارٹی کا مغربی اتر پردیش میں اثر ہے۔
الیکشن کمیشن نے عام آدمی پارٹی (AAP) کو نیشنل پارٹی کا درجہ دیا ہے۔ نیشنل پارٹی کے لیے، AAP کو گجرات یا ہماچل میں %6 سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کی ضرورت تھی۔ AAP کو گجرات میں تقریباً 13 فیصد ووٹ ملے۔ ایسے میں یہ ایک قومی جماعت بن چکی ہے۔
کسی پارٹی کو قومی پارٹی کا درجہ حاصل کرنے کے لیے لوک سبھا یا اسمبلی انتخابات میں چار ریاستوں میں 6% ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔ AAP نے پہلے ہی 3 ریاستوں دہلی، پنجاب اور گوا میں 6% سے زیادہ ووٹ شیئر حاصل کر لیا ہے۔
