Iran Attack

 ہندوستانی شہری ایران‘ اسرائیل نہ جائیں۔وزارت خارجہ کی ایڈوائزری جاری

تازہ خبر عالمی
 ہندوستانی شہری ایران‘ اسرائیل نہ جائیں۔وزارت خارجہ کی ایڈوائزری جاری
 ایران 2 دن میں اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے۔امریکی اخبار کادعویٰ 
 ایران کے حملے کو روکنے کے لیےامریکہ کی چین سعودیہ سے مددطلب
نئی دہلی :۔12؍اپریل
(زین نیوز ورلڈ ڈیسک)
ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے درمیان ہندوستان سمیت 5 ممالک نے ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اس میں شہریوں کو ایران اور اسرائیل نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ایڈوائزری جاری کرنے والے ممالک میں امریکہ، برطانیہ، روس اور فرانس شامل ہیں۔
ہندوستان نے جمعہ کی شام ایک ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے تمام ہندوستانی شہریوں سے کہا کہ وہ اگلے نوٹس تک ایران اور اسرائیل کا سفر نہ کریں۔
وزارت خارجہ نے کہاکہ ‘ایران یا اسرائیل میں رہنے والے ہندوستانیوں کو فوری طور پر وہاں کے سفارت خانوں سے رابطہ کرنا چاہیے اور اپنا اندراج کرانا چاہیے۔ ہر ایک کو اپنی حفاظت کا خیال رکھنا چاہئے اور جتنا ممکن ہو کم باہر جانا چاہئے۔
درحقیقت یکم اپریل کو اسرائیل نے شام میں ایرانی سفارت خانے کے قریب فضائی حملہ کیا۔ جس میں ایران کے دو اعلیٰ فوجی کمانڈروں سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے بعد ایران نے اسرائیل کو انتقام کی دھمکی دی تھی۔
ہندوستان نے یہ سفری ایڈوائزری ایسے وقت میں دی ہے جب امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل (ڈبلیو ایس جے) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اگلے دو دنوں میں اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے۔ ڈبلیو ایس جے نے جمعہ کو امریکی انٹیلی جنس کے حوالے سے یہ معلومات دی۔
ڈبلیو ایس جے نے رپورٹ میں ایک ایرانی اہلکار کے حوالے سے کہا ہے کہ حملے کا منصوبہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ وہ اس کے ممکنہ اثرات کا اندازہ لگا رہے ہیں۔
تاہم افسر نے یہ بھی کہا ہے کہ ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسرائیل اپنے شمال اور مغرب دونوں میں ایران کے حملے سے نمٹنے کی تیاری کر رہا ہے۔امریکہ نے ایران کے حملے کو روکنے کے لیے چین سعودیہ سے مدد مانگ لی۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی عرب، چین، ترکی اور کئی یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ سے فون پر بات کی۔ بلنکن نے تمام ممالک سے کہا ہے کہ وہ ایران پر حملہ نہ کرنے پر آمادہ کریں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ تنازع کو بڑھاوا دینا کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ اس سے قبل جمعرات کو امریکا نے اسرائیل میں کام کرنے والے اپنے شہریوں اور خاص طور پر سفارت کاروں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی تھی۔
انٹونی بلنکن نے سعودی عرب، ترکی، چین اور یورپی ممالک کے اپنے ہم منصبوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کو اسرائیل پر حملہ کرنے سے روکنے کے لیے اثر و رسوخ استعمال کریں۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ ایک فون کال کے دوران، بلنکن نے اصرار کیا کہ وزرائے خارجہ ایران کو تنازعہ کو بڑھانے سے بچنے کے لیے راضی کریں، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اس طرح کی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں ہے
امریکہ نے اپنے سفارت خانے کے عملے سے کہا ہے کہ وہ یروشلم، تل ابیب یا بیر شیبہ شہر سے بغیر احتیاط کے باہر نہ جائیں۔