مہاراشٹر:راہول گاندھی کے بعد شرد پوارکےہیلی کاپٹر اور بیگ کی تلاشی
پونے:۔17؍نومبر
(زین نیوز ڈیسک)
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (ایس سی پی) کے سربراہ شرد پوار کے ہیلی کاپٹر اور بیگ کو مہاراشٹر میں ووٹنگ سے تین دن پہلےاتوار کی صبح مہاراشٹر کے پونے ضلع میں بارامتی ہیلی پیڈ پر پولنگ عہدیداروں نے جانچ پڑتال کی گئی ۔ریاست میں 20 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق نافذ ہے۔
شرد انتخابی مہم کے لیے بارامتی سے سولاپور جا رہے تھے۔ اس دوران الیکشن کمیشن کے عہدیدارہیلی پیڈ پہنچ گئے۔ مناسب چیکنگ کے بعد، وہ ہیلی کاپٹر پر سوار ہوئے اور ریلی کے لیے روانہ ہوئے اس کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔
ویڈیو میں افسران ہیلی کاپٹر سے شرد پوار کا بیگ نکالتے اور اس میں رکھی اشیاء کو چیک کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ چیکنگ کے دوران شرد پوار کو بھی ہیلی کاپٹر کے باہر کھڑے دیکھا گیا۔ چیکنگ کے بعد وہ سولاپور کی ریلی کے لیے روانہ ہو گئے۔
ہفتہ کو پولنگ حکام نے مہاراشٹر کے امراوتی ضلع میں کانگریس لیڈر راہول گاندھی کے بیگ کی جانچ کی جہاں وہ ایک انتخابی ریلی کے لیے پہنچے تھے۔، سابق ریاستی وزیر اور کانگریس کے تیوسا ایم ایل اے یشومتی ٹھاکر نے پول حکام کی کارروائی پر سوال اٹھایا اور پوچھا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ یا وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے بیگ کیوں نہیں چیک کر رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے گزشتہ چند دنوں میں 11 بڑے لیڈروں کے تھیلوں کی جانچ پڑتال کی ہے۔ شرد پوار کی چیکنگ سے ایک دن پہلے امراوتی میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کے بیگ کی بھی جانچ کی گئی۔
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے درمیان الیکشن کمیشن نے ملک کے 11 بڑے لیڈروں کی جانچ کی ہے۔ 14 نومبر کو کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، گوا کے سی ایم پرمود ساونت، مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے اور ادھو ٹھاکرے کے ہیلی کاپٹر کی جانچ کی گئی۔ کھرگے انتخابی مہم کے لیے ناسک پہنچے تھے۔ ہیلی پیڈ پر ان کی تفتیش کی ویڈیو گرافی بھی کی گئی۔
مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے کے ہیلی کاپٹر اور بیگ کی گونڈیا میں جانچ کی گئی۔ وہ گورگاؤں اسمبلی سیٹ سے این سی پی (ایس پی) امیدوار کے لیے مہم چلانے جا رہے تھے۔ ادھو ٹھاکرے سے احمد نگر میں تیسری بار تفتیش کی گئی۔ اس طرح گوا کے سی ایم پرمود ساونت کے سامان کی بھی کراڈ ایئرپورٹ (ستارا) پر جانچ کی گئی۔
