سیل فون ہیک معاملہ‘پولیس سے شکایت کرنے صدر بی ایس پی کا اعلان

تازہ خبر تلنگانہ
حیدرآباد:۔4؍جنوری
(زین نیوز)
یہ الزام لگاتے ہوئے کہ حکومت ریاست میں اپوزیشن لیڈروں کے سیل فون ہیک کر رہی ہے، بی ایس پی کے ریاستی صدر آر ایس پروین کمار نے اعلان کیا ہے کہ وہ پولیس میں شکایت درج کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ قومی انسانی حقوق کمیشن سے رجوع کریں گے۔
 آر ایس پروین نے کہا میں اپنے موبائل فون کو ہیک کرنے اور میری ذاتی آزادی اور رازداری پر حملہ کرنے کی کوششوں کے خلاف قومی انسانی حقوق کمیشن سے رجوع کرنے جا رہا ہوں۔
حال ہی میں پروین کمار نے کہا کہ انہیں ایپل کمپنی کی جانب سے ایک میل موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ ان کا فون ہیک کیا جا رہا ہے۔ موبائل فون کمپنی نے کہا کہ وہ اس معاملے میں محتاط رہیں۔
 موبائل فون کمپنی نے کہا کہ یہ ان چند فون میں سے ایک ہے جن پر حکومتی سرپرستی والے افراد جدید ٹیکنالوجی کے آلات استعمال کرتے ہوئے حملہ کر رہے ہیں۔
ٹیلی گراف ایکٹ کے سیکشن 5، شق 3 کے تحت، ریاست پانچ قسم کے افراد کے موبائل مواصلات کو ٹریک کر سکتی ہے جو قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔
 پروین کمار نے کہا کہ ان کا تعلق ان میں سے کسی گروپ سے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ انہیں کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اپنی نقل و حرکت پر نظر رکھنے  کی وجہ دریافت کیکہ کیا وہ دہشت گرد ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ریاستی حکومت کو بنیادی طور پر اس کے موبائل فون کو ہیک کرنے کی کوششوں کا شبہ تھا۔یہاں یہ بتاناضروری ہے کہ مسٹر پروین کمار سابق ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس ہیں۔