اوپن اسکول کی کتابیں اردو میں مہیا کرنے تلنگانہ اوپن اسکول سے آیئٹا تلنگانہ کا مطالبہ

تازہ خبر تلنگانہ
حیدرآباد:۔4؍ڈسمبر
(پریس نوٹ)
آئیٹا تلنگانہ کے ایک وفد محمد عبد المجیب  کی صدارت میں تلنگانہ اوپن اسکول کے ڈائیرکٹر سے انکے چمبر میں سےملاقات کرتے ہوئےایک تحریری یاداشت حوالہ اور مطالبہ کیا کہ اوپن اسکول میں داخلہ لینے والے اردو میڈیم کے طلباء کو اردو میں جلد سے جلد کتابیں مہیا کرایے ۔
 آئیٹا کے وفد نے اوپن اسکول اردو میڈیم کے طلبا کو در پیش مسائل سے واقف کروایا اور بتایا کہ طلباء کو کتابیں بر وقت نہ ملنے سے تعلیم متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی سال ضا ئع ہو رہا ہے اور بہت سے طلباء فیل ہو رہے ہیں ۔
 ڈائیرکٹر نے تیقن دیا کہ دسویں جماعت تک کی کتابیں پہنچ چکے ہیں اگر نہ ملیں ہو۔ تو اطلاع کریں کارروائی کی جائے گی ۔ محمد عبد المجیب صاحب ریاستی کنوینر نے عوام سے اپیل بھی کی ہے کہ وہ اوپن اسکول سے فائدہ اٹھایں۔ اور اپنی تعلیم مکمل کریں ۔