Molestation-accused

یوپی: چھیڑ چھاڑ کرنے والے ملزمان کی فرار ہونےکی کوشش۔ پولیس نے گولی مار دی۔ زخمی

تازہ خبر قومی
یوپی: چھیڑ چھاڑ کرنے والے ملزمان کی فرار ہونےکی کوشش۔ پولیس نے گولی مار دی۔ زخمی
دوپٹہ کھینچنے سے توازن کھو کر سائیکل سے گر نے والی طالبہ فوت
امبیڈکر نگر۔:۔18؍ستمبر
(زین نیوز ڈیسک)
اتر پردیش کے امبیڈکر نگر میں چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں گرفتار ہونے والے دو افراد کو اتوار کے روز پولیس پارٹی کی طرف سے گولی مارنے کے بعد ان کی ٹانگوں پر چوٹیں آئیں
اترپردیش کے امبیڈکر نگر میں بدمعاشوں کی ہراسانی سے پریشان انٹرمیڈیٹ طالبہ کی موت کے بعد تینوں ملزمان نے پولیس سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ اس دوران ملزمان نے پولیس عہدیداروں کی بندوقیں بھی چھیننے کی کوشش کی اور فائرنگ بھی کی۔
 اس کے بعدپولیس جوانوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے انہیں گولی مار دی جس سے دو ملزمان شہباز اور فیصل کی ٹانگوں میں گولیاں لگیں اور تیسرے کی بھاگتے ہوئے گر کر ٹانگ ٹوٹ گئی۔

https://twitter.com/UtkarshSingh_/status/1703319453923168726

دراصل جمعہ کو اسکول سے واپسی کے دوران کچھ نوجوانوں نے طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور اس کا اسکارف کھینچ لیا۔ جس کی وجہ سے طالب علم سائیکل سے سڑک پر گرا اور کار سے ٹکرانے کے بعد اس کی موت ہو گئی۔ اس واقعہ سے طالب علم کے والدین صدمے میں ہیں۔
متوفی لڑکی کے والد سبھا جیت ورما نے بتایا کہ ان کی بیٹی بیالوجی کی طالبہ تھی پڑھائی میں بہت اچھی تھی اور ڈاکٹر بننا چاہتی تھی۔ والد نے بتایا کہ اس نے ایک ہفتہ قبل پولیس کو ان شرپسندوں کی سرگرمیوں کی زبانی شکایت کی تھی
لیکن پولیس نے کوئی نوٹس نہیں لیا اگر اس وقت کارروائی کی جاتی تو آج ان کی بیٹی زندہ ہوتی۔ معلوم ہوا ہے کہ طالبہ کی موت کے بعد پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔
متوفی کی دوست نے بتایا کہ لڑکی اپنے دوستوں کے ساتھ اسکول سے گھر واپس آرہی تھی۔ متوفی طالبہ کی دوست نے روتے ہوئے بتایا کہ شہباز، فیصل اور ایک اور لڑکا اس کا پیچھا کر رہے تھے۔
وہ پہلے بھی ایسا ہی کرتا تھا۔ جمعہ کو اس نے اپنا دوپٹہ سیدھا کھینچ لیا جس کی وجہ سے وہ سائیکل سے گر گئی فیصل نے پیچھے سے موٹر سائیکل اس کے اوپر چڑھا دی۔
جب تک میں پہنچی س کے منہ سے خون آرہا تھا، وہ کچھ نہ کہہ سکی ہسپتال میں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔متوفی طالبہ کے والد نے بتایا کہ اس کی والدہ کا 8 سال قبل دنیا سے رخصت ہو چکی تھیں
ان کی بیٹی پڑھائی کے ساتھ ساتھ گھریلو کام بھی کرتی تھی۔ باپ کا کہنا تھا کہ بیٹی کو پڑھنے کے لیے بھیجا تھا تاکہ بڑھاپے میں سہارا بنے اب نہ بیٹی رہ گئی نہ بیوی۔POCSO ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
واقعہ کے بارے میں امبیڈکر نگر کے ایس پی اجیت سنہا نے بتایا کہ طالبہ پر حملے کے ملزم شہباز اور فیصل کو پولیس مقابلے میں ٹانگ میں گولی لگی تھی جب وہ طبی علاج کے دوران بھاگ رہے تھے۔
تیسرے ملزم کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے۔ افسر نے کہا کہ آئی پی سی کی دفعہ 302 کے ساتھ ساتھ POCSO ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔