ثانیہ شعیب کی طلاق کی قیاس آرائیاں تیز
نئی دہلی:۔26؍نومبر
(زین نیوز ڈیسک)
ہندوستانی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اور ان کے شوہر شعیب ملک کی طلاق کی افواہ کافی عرصہ سے موضوع بحث ہے۔ کئی دنوں سے دونوں کی علیحدگی کی خبریں آ رہی تھیں۔ تاہم اب تک اس جوڑے میں سے کسی نے بھی باضابطہ طور پر طلاق کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔
لیکن ثانیہ مرزا کی انسٹا گرام اسٹوری کے ساتھ ہی ایک بار پھر یہ خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں۔ دراصل ثانیہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے۔ جس کے بعد ثانیہ شعیب کی طلاق کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئیں۔
ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹا سٹوری میں لکھا، ‘آپ روشنی اور اندھیرے سے بنے انسان ہیں، اپنے آپ کو تھوڑا لچکدار رکھیں اور خود سے بہت پیار کریں۔ جب آپ کا دل سب سے زیادہ بھاری محسوس کر رہا ہو تو اپنے آپ کو وقفہ دینا سیکھیں۔’ یہ پہلا موقع نہیں جب ثانیہ نے اس طرح کی جذباتی پوسٹ شیئر کی ہو۔
اس سے قبل بھی انہوں نے اپنے بیٹے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ‘یہ ایک مشکل وقت ہے۔’ اور حال ہی میں ثانیہ کی ایک انسٹاگرام اسٹوری وائرل ہوئی جس میں انہوں نے لکھا، ‘ٹوٹے ہوئے دل کہاں جاتے ہیں؟

کیا آپ اللہ کو تلاش کرتے ہیں؟ بتادیں کہ ثانیہ اور شعیب 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ شادی کے آٹھ سال بعد دونوں ایک بچے کے والدین بن گئے۔
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کی سالگرہ 15 نومبر کو تھی۔ ثانیہ نے اپنی سالگرہ منائی لیکن شعیب ملک ان کے ساتھ نہیں تھے۔ تاہم اس موقع پر شعیب نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔
شعیب نے ثانیہ کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی۔ تصویر میں کیپشن لکھا، ‘ہیپی برتھ ڈے ثانیہ مرزا، میں آپ کی صحت مند اور خوشگوار زندگی کی خواہش کرتا ہوں۔ آپ کا دن خوشیوں کے ساتھ گزرے۔
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نئے پراجیکٹ ‘دی مرزا ملک شو’ میں ایک ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں۔ یہ شو جلد ہی پاکستانی اسٹریمنگ سروس اردو فلکس پر دکھایا جائے گا۔ اردو فلکس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر شو کا پوسٹر شیئر کرکے اس کی اطلاع دی۔
