کاماریڈی:۔27؍دسمبر
(محمد فیروز الدین کی رپورٹ )
مجلس تحفظ ختم نبوت نظام آباد کے تحت منعقدہ ایک روزہ تفہیم ختم نبوت ورکشاپ 31 دسمبر بعد نماز عصر تا یکم جنوری بعد نماز مغرب بمقام ادارہ انوار المدارس بابن صاحب پہاڑی نظام آباد میں شرکت کی
کاما ریڈی و اطراف کے علاقوں کے تمام ائمہ و زمہ داران سے درخواست ہے کہ آپ اپنے اپنے علاقوں اور پاس کے دیہاتوں میں جاکر اسکول و کالج سے وابستہ افراد کی
اس اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں آج کے اس پر فتن دور میں جب کے اسلام اور نو نہالان اسلام کے ایمان پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہےایسے میں ضروری ہیکہ انکے ایمان و عقائد کی حفاظت کرنے کے لئے انکو بیدار کیا جائے
باطل طاقتیں آئے دن اپنی چال چل رہے ہیں کبھی قادیانی،کبھی ،شکیل بن حنیف،کبھی فیاض،تو کبھی مرزا علی تو کبھی گوہر شاہی کی شکل میں آئے دن سوشل میڈیا اور دیگر طریقہ سے لوگوں کے ایمان و عقائد کو برباد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے
اس سلسلہ میں کاماریڈی کے علماء حفاظ و ذمہ دران کا مشاورتی اجلاس مسجد محمود اشرف میں منعقد ہوا جسمیںالحاج سید عظمت علی،محمد سلیم الدین کونسلر،مفتی ریحان قاسمی، مولانا سید منظور مظاہری حافظ عبدالواجد نائب ناظم، حافظ خواجہ یاسین حلیمی،حافظ تقی الدین
منیری،حافظ عبد الحلیم نقشبندی،مولاناشیخ احمدمظاہری،حافظ مجاہد حلیمی،مولانا نظرالحق قاسمی،مولانا شعیب خان قاسمی،مولانا منظور مظاہری، حافظ علیم الدین،حافظ ہاشمی،حافظ مشتاق،حافظ شرفِ الدین حلیمی،حافظ عدنان ذاکر،حافظ قاری مجاہد صدیقی،مفتی ارشد
قاسمی،حافظ عمران،حافظ عبدالرازق،حافظ عمران،حافظ خالد،حافظ سراج،سیدمصباح الدین،محمدحمزہ ،عبدالواجد نمائندہ نے شرکت کی اور ہونے والا ایک روزہ تفہیم ختم نبوت ورکشاپ میں شرکت فر کر پروگرام کو کامیاب بنانے کی اپیل کی