گرل فرینڈ کے مسئلہ پر دوگروپس میں گھمسان
سابق ڈی جی پی کے بیٹے کی حالت نشہ میں ہنگامہ آرائی
حیدر آباد:۔ 14 ستمبر
( زین نیوز)
آندھرا پردیش کے سابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) گوتم ساوانگ کے بیٹے نے اپنے دوستوں کے ساتھ حیدرآبادجوبلی ہلز کے روڈ نمبر 10 میں واقع ایک پب میں مبینہ طور پر ایک نوجوان کو اپنی گرل فرینڈ سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر زدوکوب کیا۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی رات اس وقت پیش آیا جب ساوانگ کا بیٹا ڈیوڈ اپنے دوستوں اور گرل فرینڈ کے ساتھ جوبلی ہلز کے ایک مشہور پب میں گیا تھا۔
جو بلی ہلز یب میں دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا ۔ اب یہ خبر وائرل ہو رہی ہے کیونکہ اس میں سابق ڈی جی پی آندھرا پر دیش گوتم سا وانگ کا بیٹا ملوث ہے۔ یہ بات پھیلائی جاے رہی ہے کہ اے پی کے سابق ڈی جی پی اور موجودہ چیئر مین پبلک سرویس کمیشن کو تم سا وانگ کے بیٹے نے حیدر آباد میں ہنگامہ کیا ہے۔
دیر رات ۔ 10 جوبلی ہلز روڈ پر زیر ویب کے قریب یہ ہنگامہ ہوا۔ سابق ڈی جی پی گوتم ساوانگ کے بیٹے ڈیوڈ ساوانگ جو اس پب میں گئے تھے نشے میں دھت تھے اسی حالت میں وہ طوفان بدتمیزی کرتے ہوئے مد مقابل گروپ پر حملہ آور ہوا۔ تا ہم ایسا گتا ہے کہ یہ سب کچھ ایک جواں سال خاتون کے مسئلہ پر ہوا لڑکی کو لے کر دو گروپوں میں جم کر لڑائی ہوگئی ۔
ڈیوڈ ساوانگ اور سدھارتھ الگ الگ زیر و 40 پب گئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈیوڈ سوانگ کی گرل فرینڈ اب سدھارتھ سے قریب ہو کر گل چھرے اڑا رہی ہے۔ اور ڈیوڈ سے دوری اختیار کر رہی ہے۔ جس کو ڈیوڈ برداشت نہیں کر پارہا تھا اس مسئلہ کو لیکر ڈیوڈ اور سدھارتھا میں کئی بار جھگڑا بھی ہوا ہے۔
کچھ دیر بعد پب باہر آیا اور دونوں گروپوں نے شراب کے نشہ میںایک دوسرے پر حملہ کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سابق ڈی جی پی کو تم سا وانگ کے بیٹے ڈیوڈ سوانگ نے سدھارتھ ملینم پر دیوانہ وار حملہ کیا۔ پب کے قریب حملوں کی اطلاع ملتے ہی جو بلی ہلز پولیس فورا موقع پر پہنچی اس وقت تک دونوں فریق وہاں سے نکل چکے تھے۔
جوبلی ہلز پولیس نے دونوں گروپوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے اور جھگڑے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو قبضے میں لے لیا۔ جوبلی ہلز پولیس نے کہا کہ اس معاملہ میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ اس پر طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ اس واقعہ میں سدھارتھ شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے بتایاڈیوڈ سوانگ بھی زخمی ہوگیا
