مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کا ماریڈی کی دیہات وقصبات میں ایمان وعقائد کے تحفظ میں بے مثال خدمات۔ 

تازہ خبر تلنگانہ مذہبی
مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کا ماریڈی کی دیہات وقصبات میں ایمان وعقائد کے تحفظ میں بے مثال خدمات۔ 
اہل خیر سے مالی تعاون کے لیے قاری مجاہد صدیقی امام جامع مسجد کتاپلی ضلع سرسلہ کی اپیل۔
کاما ریڈی:۔11؍اپریل
 (پریس نوٹ) 
بھولے بھالے مسلمانوں کے  ایمان وعقائد کی حفاظت کے سلسلے میں مستقل کوشاں وفکرمند جماعت مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی ہے، گاؤں گاؤں قریہ قریہ میں لوگوں کے دین وایمان کی حفاظت کا کام کرنا، اور ختم نبوتﷺ کی حفاظت میں رات دن یہاں سے فکری تحریک چلانا اس مجلس کا مشن ہے، عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کیسے ہو اسکا کاز ہے،
اللہ کا کرم ہے علماء و اکابر کی مجاہدانہ قربانیاں ہیں کہ پورے علاقہ میں برسہا برس سے قادیانیوں کی جو سرگرمیاں چل رہی تھیں، بڑے مجاہدے سے ان کا دفاع کیا جس کی برکت سے ان بدعقیدوں کے چنگل سے دیہات در دیہات محفوظ ہوگئے، دیہاتی مسلمان جو لاعلمی میں قادیانیت کے جال میں پھنس گئے تھے،آ
زاد ہوگئے، انکے ایمان وعقائد کی حفاظت ہوئی، الحمدللہ اس سلسلہ میں زبردست  کام کی برکت ہے کہ  اطراف واکناف میں اب کسی کی مجال نہیں کہ وہ مسلمانوں کو اپنے باطل نظریات وعقائد کے ذریعہ گمراہ کرسکے، اور اگر کسی نے یہ جرأت کی بھی تو لوگ اسکے بہکاوے میں نہیں آئیں گے
 انشاء اللہ، کیونکہ نونہالانِ اسلام کے ایمان وعقائد کی حفاظت اور تعلیمات نبویﷺ کے حصول کو آسان بنانے کے لئے انہیں قرآن وسنت کی تعلیمات سے آراستہ کیا جارہا ہے، یہی وجہ ہیکہ کاماریڈی واطراف اضلاع میں آپ کسی بھی مسجد میں چلے جائیں اور وہاں کے امام مسجد سے سوال کریں کہ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کیا ہے،
تو جواب ملے گا کہ مجھ سمیت دیگر 76 علماء حفاظ کرام کا تقرر کرکے بے شمار مسجدوں میں اذان ونماز کے ذریعہ انہیں آباد کرکے انکی سرپرستی ونگرانی مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی ہی کررہی ہے، ساتھ ہی بچوں کے ایمان وعقائد کی
حفاظت کے لئے تقریباً 92 مکاتب قرآنیہ میں کیسے کم وقت میں علمی پختگی لائی جائے اس کے لئے ملک کے دیگر ماہر فن مدرب و مدرسین کی خدمات کے ساتھ مسلسل تمام معلمین کرام کو ٹریننگ بھی دلواتے ہیں،
تاکہ مکاتب کو منظّم بنایا جاسکے، جسکا سادہ سا مقصد یہ ہے کہ ابتداء ہی سے بچے تجوید کے ساتھ اچھے انداز میں قرآن کریم پڑھنے والے بن جائے، نیز مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کے تحت چلنے والے مکاتب میں سالانہ پروگرام کے ذریعہ طلباء وطالبات کے مابین انعامات بھی تقسیم کئے جاتے ہیں
 جس سے بچوں میں علم حاصل کرنے کا جوش اور ایک نئی امنگ پیدا ہوتی ہے، اس فکر سے والدین کی حوصلہ افزائی کا کام ہوتا ہے، شہروں کے بالمقابل گاؤں میں دین سے دوری بہت زیادہ ہوتی ہے، جب بھی اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں کے ایمان وعقائد پر حملہ کرنا چاہتی ہیں تو انکی نظر ایسے گاؤں دیہاتوں میں ہوتی ہے،
جہاں مسجد ومکتب نہیں ہے، اس لئے مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کے زیراہتمام گاؤں در گاؤں مساجد کی تعمیر کروایا جاتا ہے، جس کا فائدہ زیرنظر ہے کہ لوگ مسجد آرہے ہیں، وہاں تعلیم بالغان کے ذریعہ دین سیکھ رہے ہیں، وہ لوگ جو اپنی بستی میں اب تک مشکل سے عیدین کی نماز پڑھتے تھے اب مسجد بننے کے بعد اپنے گاؤں کی مساجد میں نماز پڑھ کر آباد کرنے کی فکر کررہے ہیں،
جس سے انکے اندر دینی شعور پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ عقائد میں پختگی بھی آرہی ہے،مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی ضرورتمندوں، بیواؤں، یتیموں کی مدد کے لئے ہمیشہ تیار رہتی ہے، جس سے سینکڑوں استفادہ بھی کررہے ہیں،
 اسکے علاوہ خاص مواقع پر یعنی رمضان میں تمام دیہات کے بیوہ اور مستحقین کی فہرست کی بنیاد پر مجلس کے کارکنان عزت کے ساتھ انکے گھر تک رمضان راشن پہچادیتے ہیں،
 اسی طرح بقرعید کے موقع پر جہاں قربانی کا گوشت نہیں پہنچتا ایسے کئی دیہاتوں میں قربانی کا گوشت گھر گھر تک پہنچایا جاتاہے، مزید تفصیلات و تعاون کے لئے رابطہ کریں۔
الحاج عبدالواجد علی خازن، الحاج سید عظمت علی سکریٹری مجلسِ تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی9866505757___9618156786           
 بینک کی تفصیلات
:MAJLISE-TAHAFFUZE- KHATME NUBUWAT
EDUCATIONAL & CHARITABLE TRUST KAMAREDDY
A/C No: 198910100006029IFSC Code: UBIN0802158
(Union Bank Of India )
Kamareddy