دہلی میں ایم پی اسد الدین اویسی کے گھر پر پتھراؤ۔کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔
نئی دہلی:۔20؍فروری
(زین نیوز ڈیسک)
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی کے گھر پرپتھراؤ کیا گیا۔سدالدین اویسی نے دہلی پولیس سے شکایت کی کہ دہلی میں ان کے گھر پر نامعلوم افراد نے پتھروں سے حملہ کیا
اور اس حملے میں کھڑکیوں کو نقصان پہنچا۔ اسد الدین اویسی نے ٹویٹ کیا کہ 2014 سے،کچھ شرپسند گھر پر پتھراؤ کر رہے ہیں اور اتوار کی رات ہونے والا یہ پتھراؤ چوتھا واقعہ ہے۔
اپنے ٹویٹ میں ایم پی اسد الدین اویسی نے بتایا کہ جب وہ اتوار کی رات 11.30 بجے جے پور سے دہلی گھر واپس آئے تو کارکنوں نے انہیں بتایا کہ پتھراؤ ہوا ہے اور اس حملے میں کئی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔
ایم پی کی شکایت پر دہلی کے ڈی سی پی نے دہلی کے اشوکا روڈ پر واقع اسد کے گھر کا دورہ کیا اور پتھراؤ کے ثبوت اکٹھے کئے۔
رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے مطالبہ کیا کہ ان کے گھر کے آس پاس کے علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج اکٹھا کرکے پتھراؤ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔یہ تشویشناک ہے کہ یہ ایک ہائی سیکوریٹی زون میں ہوا ہے
اسد الدین اویسی رہائش گاہ پر حملہ کے بعد مجلس کے قائدین کی جانب سے مذمت کی جارہی ہے ایک قائدین زبیر میمن نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ‘جنید۔ناصر کے اہل خانہ کو تسلی دینے کے لیے راجستھان آنا ہندوتوا کے حامیوں کو ہضم نہیں ہو سکا،
اسی لیے ہندوتوا کے نشانے بازوں نے دہلی میں بیرسٹر اسد الدین اویسی کے گھر پر حملہ کر دیا۔ بی جے پی حکومت میں معزز رکن اسمبلی کا گھر بھی غیر محفوظ ہے۔بی جے پی حکومت میں معزز رکن پارلیمنٹ کا گھر بھی غیر محفوظ ہے۔
