ایشیا کپ 2023 پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا

تازہ خبر کھیل
 ایشیا کپ 2023 پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا
 پاکستان کی تجویز  کو  ممکنہ منظوری 
نئی دہلی:۔13؍جون
(زین نیوزڈیسک)
ایشیا کپ 2023 کے حوالے سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تنازعہ اب حل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹ میں بڑا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ 2023 دو ممالک پاکستان اور سری لنکا کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔
 ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)، جس کی سربراہی بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ کریں گے، ایشیا کپ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ‘ہائبرڈ ماڈل’ کی منظوری دے سکتی ہے۔ اے سی سی اپنا باضابطہ اعلان منگل 13 جون کو کر سکتا ہے
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پی سی بی کے سربراہ نجم سیٹھی نے دو ہفتے قبل دبئی میں ہونے والی میٹنگ میں اومان کرکٹ کے سربراہ اور اے سی سی کے نائب صدر پنکج کھمجی کو ہائبرڈ ماڈل کی تفصیلات پیش کی تھیں۔
بی سی سی آئی کے سیکریٹری جئے شاہ جلد ہی ایشیا کپ کے لیے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو قبول کر سکتے ہیں ۔ خبر رساں ایجنسی ‘پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹورنمنٹ کے تمام میچز ہندوستان کے علاوہ پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔
  جبکہ ٹیم انڈیا کے تمام میچز بشمول انڈیا بمقابلہ پاکستان سری لنکا میں ہوں گے۔ اگر ہندوستان فائنل میں پہنچ جاتا ہے تو فائنل بھی سری لنکا میں ہی ہوگا۔
 اس کے علاوہ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان ون ڈے ورلڈ کپ کے لیےہندوستان آئے گا اور انہیں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلنے میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔
چیف آف عمان کرکٹ نے حل نکال لیا۔
اے سی سی کے رکن اور عمان کرکٹ کے چیف پنکج کھمجی نے میزبانی کا مسئلہ حل کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت کے علاوہ باقی میچز پاکستان میں ہوں گے
جن میں پاکستان بمقابلہ نیپال، بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان، افغانستان بمقابلہ سری لنکا اور سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش کے میچز شامل ہیں، یہ میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔  جبکہ  ہندوستان بمقابلہ پاکستان اور  ہندوستانکے باقی میچ سری لنکا کے گالے یا پالے کیلے میں کھیلے جائیں گے۔
اے سی سی کے ایک رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پی ٹی آئی کو بتایا، "عمان کرکٹ بورڈ کے سربراہ پنکج کھمجی، جو کہ اے سی سی کے ایگزیکٹو بورڈ کے معزز اراکین میں سے ایک ہیں، کو حل تلاش کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی کیونکہ زیادہ تر ممالک ہائبرڈ ماڈل نہیں چاہتے تھے۔
لیکن فی الحال چار غیر ہندوستانی میچز – پاکستان بمقابلہ نیپال، بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان، افغانستان بمقابلہ سری لنکا اور سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش – لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان دو میچز اور سپر فور کے دیگر تمام میچ پالے کیلے یا گالے میں کھیلے جائیں گے۔
 ہندوستان اور پاکستان ایک ہی گروپ میں ہیں۔ایشیا کپ کا انعقاد ستمبر میں متوقع ہے۔ واضح رہے کہ چھ ملکی ایشیا کپ کے لیے  ہندوستان کو پاکستان اور نیپال کے ساتھ گروپ میں رکھا گیا ہے۔ یہ ورلڈ کپ سے قبل 50 اوور کے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔
 دوسرے گروپ میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان ہیں۔ اس 13 روزہ ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت کل 13 میچز ہوں گے۔ 2022 کی طرح دونوں گروپوں کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور میں پہنچ جائیں گی۔
فائنل میچ سپر فور کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان ہوگا۔ ایسے میں اگر ہندوستان اور پاکستان دونوں ٹیمیں فائنل میں پہنچ جاتی ہیں تو ان کے درمیان کم از کم تین میچز کا امکان ہے۔